یو ایس ایڈ ) کے تعاون سے 24 انجینئروں نے ہائیڈرو پاور آپریشنز اور ان کی دیکھ بھال کے دو ہفتے دورانیہ کا کورس کامیابی سے مکمل کرلیا،سرٹیفکیٹ وصول کئے

جمعرات 20 نومبر 2014 23:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء ) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ ) کے تعاون سے 24 انجینئروں نے ہائیڈرو پاور آپریشنز اور ان کی دیکھ بھال کے دو ہفتے دورانیہ کا کورس کامیابی سے مکمل کیا اور جمعرات کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں سرٹیفکیٹ وصول کئے ۔ شرکاء میں تربیلا ، غازی بروتھا ، منگلا ، وارسک ، چشمہ اور رینالہ خورد بجلی گھر اور بجلی و پانی کے ترقیاتی ادارے سمیت اسلام آباد کی انجینئرنگ جامعات کی خاتون انجینئرز بھی شامل تھیں واپڈا کے بدر المنیر مرتضیٰ یو ایس ایڈ انرجی آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل کرٹس اور انرجی پالیسی پروگرام کے چیف آف پارٹی جم ہکس نے تقریب میں کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مائیکل کرٹس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس تربیتی مرحلے سے گزرے ہیں وہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنے ، توانائی کے باکفایت استعمال کو بہتر بنانے اور بجلی کی ترسیل اور پالیسی میں اصلاحات کی کوششوں میں مالی و تکنیکی اعانت کی فراہمی کی تکمیل کرتا ہے گومل زام ، ستپارہ ، تربیلا اور منگلا ڈیموں کے فرسودہ آلات کو اپ گریڈ کرنے اور وہاں جدید مشینری کی تنصیب کیلئے یو ایس ایڈ کی حالیہ کوششوں کی تکمیل کرتے ہوئے اس پروگرام سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو عالمی معیار کے مطابق بہتر طریقے سے اختیار کرنے میں مدد ملے گی اس تربیت کی بدولت انجینئروں کو بہتر مہارت حاصل ہونے کے نتیجے میں بجلی گھروں کے آپریشنز اور ان کی دیکھ بھال کے طریقوں میں بہتری آئے گی جس سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتر خدمات میسر آئینگی حکومت امریکہ کے توانائی کے شعبے میں اعانت فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ نے تربیلا ، جامشورو ، گدو اور مظفر گڑھ کے بجلی گھروں کی تجدید ، گومل زام اور ستپارہ ڈیموں کی تکمیل اور پاکستان بھر میں بجلی کی تقسیم کو بہتر بنانے کیلئے اعانت کی ہے ان منصوبوں سے پاکستان کے بجلی کے قومی گرڈ میں پہلے ہی ہزار میگا واٹ سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ 2014ء کے اواخر تک پاکستان کے بجلی کے نظام میں مجموعی طور پر 1400میگا واٹ بجلی کا اضافہ کرنے کا ہدف ہے جس سے پاکستان کے لگ بھگ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..