ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں کے ابتدائی 9ماہ میں 21ارب ڈالر موصول ہوئے

منگل 9 اپریل 2024 22:47

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں (انٹربینک اور اوپن مارکیٹ)میں منگل کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی۔سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں کے ابتدائی 9ماہ میں 21ارب ڈالر موصول ہونے اور مارچ میں ترسیلات زر کی آمد 31فیصد کے اضافے سے 3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچنے جیسے مثبت عوامل زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کو مزید تگڑا کرنے کا باعث بنے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی پاکستان کے آئل اینڈ گیس، ریکوڈک ریفائنری ودیگر شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عندیے سے منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 20پیسے کی کمی سے 277روپے 75پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا۔بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2پیسے کی کمی سے 277روپے 93پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 279روپے 37پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی