شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن

بدھ 15 مئی 2024 18:50

شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے شہرقائدمیں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوںمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے جس سے شہری شدید اذیت کا شکار اور حبس و جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں، کچھ اضلاع میں تو 12سے لیکر15گھنٹوں کی بھی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ بجلی کی بے انتہا لوڈشیڈنگ نے کاروبار ی طبقے کو بھی بری طرح متاثرکیا ہے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کارخانوں اور فیکٹریوںمیں پروڈکشن اور تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ر ہ گئی ہیں، ایکسپورٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں کلائنٹس کے آرڈر پورے نہیں ہورہے جبکہ بجلی کے بلوں میںکسی بھی طرح کی کوئی کمی نہیں آرہی ہے بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باوجود بھی بجلی کے بل پہلے سے بھی زیادہ آرہے ہیں، انہوںنے کہ کراچی پورے پاکستان کا واحد شہر ہے جہاں بجلی نہیں ہوتی لیکن بل بھاری بھاری اور موٹے موٹے آتے ہیں ، شہرقائدمیں لوگوں سے فی یونٹ 50روپے سے بھی اوپر چارج کیا جارہا ہے کراچی تمام اضلاع میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ملیر، گلشن، سرجانی ، اورنگی، کورنگی، لیاری ، ناظم آباد، اسکیم 33، گلستان جوہر ، گلشن حدید ، انڈسٹریل ایریاز سمیت کلفٹن میں بھی مختلف علاقوںمیں لوڈشیڈنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات جاری ہیں اور امتحانات کے دوران بھی مختلف امتحانی سینٹرز میں لوڈشیڈنگ کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، کے الیکٹرک کی نا اہلی، ناقص کارکردگی اور منصوبہ بندی نے تاریکیوں کو کراچی کا مقدر بنا دیا ہے کے الیکٹرک بے لگا م گھوڑ ا بن گیا ہے جس کے سامنے تمام حکومتیں بھی بے بس ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، انہوںنے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے جو سب سے زیادہ ٹیکسز دیتا ہے اگر اس پر توجہ نہ دی گئی اور مسائل کو حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات پورے پاکستان پر مزید مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی مشکلات کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان کی برآمدات میں 3سال بعد مئی 2024 کے دوران 19فیصد کابڑا اضافہ

پاکستان کی برآمدات میں 3سال بعد مئی 2024 کے دوران 19فیصد کابڑا اضافہ

تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹرڈ

تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹرڈ

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کی  کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو ..

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو ..

برائلرگوشت کی قیمت میں8 روپے کلو کم

برائلرگوشت کی قیمت میں8 روپے کلو کم

یورپی یونین  میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں   9.8 فیصد  اضافہ

یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 9.8 فیصد اضافہ

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں   11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے  اضافہ

24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 692پوائنٹس کمی  سے  74ہزار 882پوائنٹ   ہوگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 692پوائنٹس کمی سے 74ہزار 882پوائنٹ ہوگیا

خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران  ایک  فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ

خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران ایک فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈ

جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی

جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی

بین الاقوامی تجارتی  نمائش   ورلڈ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کے لئے   درخواستیں      طلب

بین الاقوامی تجارتی نمائش ورلڈ فوڈ ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

قومی بچتوں کے فروغ کیلئے200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 جون کو ہو گی

قومی بچتوں کے فروغ کیلئے200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 جون کو ہو گی