مائیکرو فنانس سیورز نے 10 ملین کا حدف عبور کر لیا
جمعہ 29 مئی 2015 22:14
لاہور ۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک(پی ایم این) کے سہہ ماہی آؤٹ ریچ بلیٹن، مائیکرو واچ کے مطابق سیورز کی تعداد میں 20% کی نمایاں ترقی دیکھی گئی ہے جو کہ2015 کہ پہلے کوارٹر کے اختتام تک10 ملین کی اعلیٰ ترین تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ تعمیر مائیکرو فنانس بینک نے 53 فیصد اضافے کے ساتھ 1.85 ملین نئے ڈیپازٹرز کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کرتے ہوئے سیورز کی تعداد کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
فعال قرض گیروں کی تعداد 2014 میں 3.1ملین سے بڑھ کر 2015کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر تاریخ کی بلند ترین سطح3.3 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ2015 کے پہلے کوارٹر میں صنعت کے گروس لون پورٹ فولیو (جی ایل پی) میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔(جاری ہے)
جی ایل پی 7 ملین روپے کے اضافے کے ساتھ 73بلین روپے تک پہنچا ہے جو کہ2014کے آخری کوارٹر میں 66 بلین روپے کی سطح پر تھا۔
یہ نمایاں اضافہ مائیکرو فنانس بینکس کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے جسکی بنیادی وجہ ان بینکس کے فعال کلائنٹس کی تعداد میں 8.8% اضافہ اور جی ایل پی میں 12.7% اضافہ ہے اور ان مائیکرو فنانس بینکس کیلئے قرض گیروں اور قرضوں کی تقسیم میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے 2015 کے پہلے کوارٹر میں سب سے بڑا کردار ادا کرتے ہوئے 42176 نئے کلائنٹس کو اپنے پورٹ فولیو میں شامل کیا اور1.6ارب روپے کے قرضے فراہم کئے۔اس اضافے کے ساتھ یہ بینک صنعت میں مائیکرو کریڈٹ فراہم کرنے والا چوتھا بڑا بینک بن گیا ہے۔اخوت ایک مائیکرو فنانس ادارے کے طور پر سیکٹر کے لئے سب سے بڑا حصہ ڈالنے والا بن کر ابھرا ہے۔ اس نے39000 نئے کلائنٹس بناتے ہوئے 627 ملین روپے کے قرض فراہم کئے ہیں۔ مجموعی طور پر مائیکرو فنانس بینکس اور رورل سپورٹ پروگرام کے گروپ کے پی اے آر میں 1.1% سے 1.7%کی معمولی سی کمی دیکھی گئی۔مائیکرو انشورنس کے سیکٹر میں 2015 کے پہلے کوارٹر میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ پالیسی ہولڈرز میں 10.8فیصد کا اضافہ اور بیمہ پالیسی کی رقم میں بھی9.9% کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ مائیکرو کریڈٹ کی طرح مائیکرو انشورنس میں بھی اضافہ مائیکرو فنانس بینکس کے مرہون منت ہے۔پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک(پی ایم این) 50 مائیکرو فنانس پریکٹیشنرز کی ایک تنظیم ہے جسکا مقصد آبادی کی کم آمدنی والے طبقہ کو مائیکرو فنانس سروسز مہیا کرنا ہے۔پی ایم این کا مقصد مالیات کے شعبہ کی مدد کرنا ہے تاکہ اس سیکٹر کے معیار اور پائیداری کو بڑھایا جا سکے۔Browse Latest Business News in Urdu
موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے
اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..
ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ
جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن
کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن
برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین
سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان
این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا
PSX Live Index
Updated: 07:14:02am | 30-04-2024
Status: Closed | Volume: 613,314,754 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary