- Home
- Business
- Business News
- لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ایران پر بلا اشتعال حملہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن کے توازن کو برباد کرے گی
ہفتہ 14 جون 2025 16:58
(جاری ہے)
پاکستان کی کاروباری برادری ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںوہ بار بار مجرمانہ اقدامات اٹھارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے تصادم کو جنم دے سکتا ہے جو ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو جائے اور لاکھوں جانوں کے لیے خطرہ بنے۔ میاں ابوزر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنی سرزمین کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بلا وجہ حملہ کردے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کے اثرات صرف سیاسی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی شدید خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ بین الاقوامی تجارتی راستوں، توانائی کے ذرائع اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو بٴْری طرح متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کی گہرائی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سفارتی و اقتصادی محاذ پر متفقہ اور مضبوط موقف اختیار کریں۔انہوں نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کو مزید جنگ و تباہی سے بچایا جا سکے۔Browse Latest Business News in Urdu
مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے قیمتی جواہرات اور زیورات کی نمائش کا آغاز ہو گیا
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
نائب صدرایف پی سی سی آئی امان پراچہ کی ایران پر اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے حالیہ وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
لاہور چیمبر آف کامرس کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ،خطے و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
واضح نظرآرہا منی بجٹ بھی آئے گا ،مہم جوئی بھی جاری رہے گی ‘ خادم حسین
رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال
رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، میاں راشد اقبال
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
ماسکو ٹرین سروس تاریخی اقدام ، روس،یورپ وافریقی ممالک کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی،شاہد عمران
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیف الرحمان
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے جدید زراعت کا فروغ، پریسیڑن زراعت کا نیا آغاز
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
نائجیریا انرجی2025 میں شرکت کے لئے درخواستیں 20جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
2000مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہو گی
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
PSX Live Index
Updated: 11:59:02pm | 14-06-2025
Status: Closed | Volume: 968,346,528 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary