لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 14 جون 2025 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور خطے و عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لے اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر بلا اشتعال حملہ نہ صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن کے توازن کو برباد کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی کاروباری برادری ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںوہ بار بار مجرمانہ اقدامات اٹھارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے تصادم کو جنم دے سکتا ہے جو ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو جائے اور لاکھوں جانوں کے لیے خطرہ بنے۔ میاں ابوزر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنی سرزمین کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو کنٹرول کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بلا وجہ حملہ کردے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کے اثرات صرف سیاسی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی شدید خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ بین الاقوامی تجارتی راستوں، توانائی کے ذرائع اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو بٴْری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کی گہرائی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سفارتی و اقتصادی محاذ پر متفقہ اور مضبوط موقف اختیار کریں۔انہوں نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کو مزید جنگ و تباہی سے بچایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

لاہور چیمبر آف کامرس کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ،خطے و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

لاہور چیمبر آف کامرس کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت ،خطے و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

سیمنٹ کی  ریٹیل قیمت میں   گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان

آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا  بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی

اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی

واضح نظرآرہا منی بجٹ بھی آئے گا ،مہم جوئی بھی جاری رہے گی ‘ خادم حسین

واضح نظرآرہا منی بجٹ بھی آئے گا ،مہم جوئی بھی جاری رہے گی ‘ خادم حسین

رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال

رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، سابق صدر ملتان چیمبر آف کامرس میاں راشد اقبال

رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، میاں راشد اقبال

رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ متوازن بجٹ ہے، میاں راشد اقبال

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ

ماسکو ٹرین سروس تاریخی اقدام ، روس،یورپ وافریقی ممالک کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی،شاہد عمران

ماسکو ٹرین سروس تاریخی اقدام ، روس،یورپ وافریقی ممالک کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی،شاہد عمران

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیف الرحمان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیف الرحمان