ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر شہر میں لگے غیر قانونی 300اشتہاری بورڈز اتار لیے گئے

پیر 27 جولائی 2015 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکسز نے خطرناک غیر قانونی اور نادہندہ اشتہاری بورڈز اتارنے کی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی ہوئی ہے اور اب تک ایسے تقریباً 300 سے زائد چھوٹے بڑے اشتہاری بورڈز اتار لئے ہیں، تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں لگائے گئے بورڈز کی بنیادوں سے برساتی نالا بند ہونے کی شکایت تھی جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ان اشتہاری بورڈز کو فوری اتارنے اور برساتی نالے کومکمل بحال کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ان بورڈز کو فوراً ہٹا کر نالے کو بحال کردیا گیا جس سے بوٹ بیسن اور ملحقہ علاقوں میں کھڑا ہونے والے برساتی پانی کی نکاسی میں سہولت ہوئی جبکہ صدر کے علاقے ریگل چوک پر نصب بڑے بورڈز کو کرین کی مدد سے اتارلیا گیا اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد، شاہراہ قائدین، کورنگی اور شہر کے دیگر علاقوں سے خطرناک ناقص غیر قانونی اور ایسے بورڈز جن کے مالکان محکمہ لوکل ٹیکسز ( اشتہارات) کے نادہندہ ہیں کو ہٹایا گیا جبکہ یہ مہم جاری ہے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ہدایت کی ہے کہ بارش کی پیشن گوئی کے پیش نظر خطر ناک ہورڈنگز ہٹانے کی مہم میں تیزی لائی جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام خطرناک اور ناقص و غیر معیاری اشتہاری بورڈز کو ہٹانے اور ان کے مکمل خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر ٹیکسز کو ہدایت کی کہ فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر غیر قانونی طور پر نصب کئے گئے بورڈز کو بھی ہٹایا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..