مالی سال 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اسلامک بینکنگ کے اثاثے اورڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ

پیر 27 جولائی 2015 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی شرح نمومیں اضافے کاسلسلہ جاری ہے، کلینڈرسال 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اسلامک بینکنگ کے اثاثے اورڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،جنوری تامارچ 2015ء میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کی شرح افزائش 3.5فیصد اضافہ سے 1,302بلین روپے پرجاپہنچی جو کلینڈر سال 2014ء کے اسی مدت میں 1,259بلین روپے کی سطح پر تھی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے ڈیپازٹس اسی عرصے کے دوران1,122بلین روپے ریکارڈ کئے گئے جبکہ اسلامک بینکنگ کے اثاثے میں دسمبر 2014ء کے مقابلے 10.4فیصد اضافہ ہوا اوربینکنگ انڈسٹری کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 2014ء میں 11.6فیصد بڑھ گیا جبکہ مارچ 2015ء کے اختتام پر ڈپازٹس کا حجم بڑھ کر 12.2فیصد ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کلینڈر سال 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کامنافع 4.8بلین روپے ریکارڈ کیاگیا جبکہ کلینڈر سال 2014ء کے اس مدت میں اسلامک بینکنگ انڈسٹری نے 3.2بلین روپے کامنافع کمایاتھاتاہم اسلامی بینکاری نظام میں کلینڈر سال 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں غیر فعال قرضے بڑھ گئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں اسلامک بینکنگ کی تیز ترین ترقی کے باعث بینکوں کواپنی برانچوں کی تعداد میں بھی اضافہ کرناپڑا ہے اور صرف 3ماہ یعنی جنوری تامارچ 2015ء کے دوران ملک کے چاروں صوبوں میں 23نئی برانچ قائم کی گئیں جس کے بعد ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،فاٹا فیڈرل کیپٹل اورآزاد جموں کشمیر میں اسلامی بینکاری کے برانچوں کی مجموعی تعداد1574سے بڑھ کر 1597ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر میں اسلامی بینکاری سے قرض لینے کارجحان بڑھ رہا ہے اورمارچ 2015ء میں اس شعبہ کواسلامی بینکنگ کی فنانسنگ 21.4فیصد تک جاپہنچی ہے جو گذشتہ برس اسی عرصے کے دوران19فیصد تک محدود تھی جبکہ پروڈکشن اورٹرانسمیشن آف انرجی کا شعبہ قرضہ لینے میں دوسرے نمبر پر ہے مارچ2015تک اس شعبے کوفنانسنگ کی شرح 12.2فیصد ریکارڈ کی گئی ۔کیمیکل اورفارما سوئیٹیکل کاشعبہ تیسرے نمبر پر ہے جسکو فناننگ کی شرح 7.8فیصد رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..