سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام خوراک کو معیاری اور حفظانِ صحت کے مطابق بنانے کی آگاہی کیلئے خصوصی تربیت جاری ہے

جمعرات 17 ستمبر 2015 17:06

اسلام آباد ۔17ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے تعاون سے خوراک کے معیار اور شہریوں تک اس کی پہنچ کو حفظانِ صحت کے عالمی اصولوں کے مطابق بنانے پر مبنی آگاہی کیلئے سپیشل ٹریننگ جاری ہے جناح کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں میں راولپنڈی اور اسلام آباد و مضافات سے آئے 500سے زائد شرکاء حصہ لے رہے ہیں جن میں ہوٹل مالکان ، ہوٹلز کے جنرل منیجرز، منیجرز، عملہ ،باورچی ، فوڈ سٹور کیپرزا ور ویٹرز شامل ہیں۔

سپیشل ٹریننگ کا آعاز گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا۔اس موقع پرسی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثنا اللہ امان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نہ صرف انجینئرنگ و مینجمنٹ کے کورس کروا رہی ہے بلکہ ٹریننگ اکیڈمی نے گورنمنٹ ٹیچرز کیلئے ٹریننگ کورس کروایا اب ٹریننگ اکیڈمی نے خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کی ہوٹل انڈسٹری میں کمی کو محسوس کرتے ہوئے ہوٹل مالکان و سٹاف کیلئے خوراک کے عالمی معیار اور اس کی عام شہری تک پہنچ کو حفظانِ صحت کے عالمی اصولوں بارے اگاہی پر منبی ٹریننگ تشکیل دی ہے ۔

(جاری ہے)

۔ انھوں نے کہا کہ اس کورس میں خوراک کے عالمی معیار ، کیٹرنگ میں صحت اور صفائی ، خوراک کے عالمی قانون، خوراک کی نیوٹرلائیزیشن بارے لیکچر ماہر پروفیسراینڈ پروفیشنل شیف محترمہ سمینہ گل ، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اظہر خان اور ڈاکٹر مبشر احمد بھٹی کنسلٹنٹ کلینکل و پریوینٹیو نیوٹرلائیزیشنل میڈیسن دیں گے۔یہ ٹریننگ کل جمعہ تک جاری رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر کپٹن (ر) مشتاق احمد نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اسی کے پیشِ نظر یہ ٹریننگ ترتیب دی گی ہے تاکہ خوراک کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

امید ہے اس اگاہی ٹریننگ سے تمام آئے ہوئے شرکا ء استفادہ کریں گے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیری ٹری کے چیف کمشنر ذوالفقار حیدر نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ہمارا مقصد صرف اور صرف شہریوں کی حفاظت ہے چاہے وہ کسی بھی طرح کی ہو اس میں معیاری خوراک کی عام شہری تک رسائی ہونا بھی شامل ہے۔

ہوٹل و ریسٹورنٹ مالکان و دیگر عملہ میں اگاہی کی کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اس ٹریننگ کو ترتیب دیا گیا تا کہ خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کے عالمی اصولوں کوا پنایا جائے اور پھر ان پر مکمل طور پر عمل درآمد کروایا جائے۔ ٹریننگ کے شرکاء نے چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل ، سی ڈی اے ایڈمنسٹریشن و ٹریننگ اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے. ٹریننگ میں سی ڈی اے کے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے آفیسرز بھی موجودتھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..