کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں84ارب39کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس417.93پوائنٹس اضافے سے 33202.87پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 6 اکتوبر 2015 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کارباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو تیزی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 5نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں84ارب39کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت10.72 فیصد کم جبکہ59.69فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،توانائی اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33236پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس417.93پوائنٹس اضافے سے 33202.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر392کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں84ارب،39کروڑ46لاکھ 66ہزار 473روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 71کھرب7ارب 33کروڑ65لاکھ 99ہزار231روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ85لاکھ27ہزار970شیئرز رہیں جو پیر کے مقابلے میں1کروڑ78لاکھ39ہزار660 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے975.00روپے اورفیروز سنز کے حصص کی قیمت20.74روپے اضافے سے814.73روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت60.43روپے کمی سے1148.24جبکہ صفائر فائبر کے حصص کی قیمت33.95روپے کمی سے645.05روپے ہوگئی ۔

منگل کو ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ27لاکھ68ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.52روپے کمی سے33.34روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں89لاکھ98ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت54پیسے اضافے سے80.22روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس293.74پوائنٹس اضافے سے 19923.40پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس861.72پوائنٹس اضافے سے 56062.96جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس278.35پوائنٹس اضافے سے 23222.87پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..