دنیا میں سب سے زیادہ لنڈا سارک ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، میاں زاہد حسین

بھارت دنیا میں لنڈے کا سب سے بڑا امپورٹر ہے ، دوسرا نمبر پاکستان اور روس کا ہے لنڈے کی عالمی تجارت 4179 ملین ڈالر ہے جس میں بھارت کا حصہ 182 ملین ڈالر یا 4.3 فیصد ہے پاکستان اور روس میں لنڈے کا حصہ 3.9 فیصد ہے،امریکہ، برطانیہ اور جرمنی دنیا میں لنڈے کے سب سے بڑے برامدکنندہ ملک ہیں، بیان

پیر 12 اکتوبر 2015 18:22

دنیا میں سب سے زیادہ لنڈا سارک ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، میاں زاہد حسین

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لنڈا سارک ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بھارت دنیا میں لنڈے کا سب سے بڑا امپورٹر ہے جبکہ دوسرا نمبر پاکستان اور روس کا ہے۔لنڈے کی عالمی تجارت 4179 ملین ڈالر ہے جس میں بھارت کا حصہ 182 ملین ڈالر یا 4.3 فیصد ہے جبکہ پاکستان اور روس میں لنڈے کا حصہ 3.9 فیصد ہے۔

امریکہ، برطانیہ اور جرمنی دنیا میں لنڈے کے سب سے بڑے برامدکنندہ ملک ہیں۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان میں لنڈا غریب عوام کی ضروریات پوری کرتا ہے جبکہ بہتر کوالٹی کے استعمال شدہ کپڑوں دوبارہ قابل استعمال بنا کر ری ایکسپورٹ کرنے کا کام بھی ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ بھارت اونی کپڑوں کو ادھیڑ کر اس سے کمبل بنا کر فروخت کرتا ہے جسکی مانگ دنیا بھر میں ہے۔

پاکستان میں عوام کی قوت خرید میں کمی اور غربت میں اضافہ کے سبب غریبوں کے علاوہ مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس بھی لنڈے کے کپڑے اور دیگر سامان استعمال کر رہی ہے جسکی وجہ سے اسکی مارکیٹ مسلسل پھیل رہی ہے۔پاکستان نے 2010-11 میں 353,831ٹن لنڈا درامد کیا جو 2011-12 میں بڑھ کر 403,059 ٹن ہو گیا۔اسی طرح 2012-13 میں 198,720ٹن، 2013-14 میں 219,976 ٹن اور 2014-15 میں 466,436 ٹن درامد کیا گیا ۔

گزشتہ چند سال سے لنڈے پر ٹیکسوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف روپے کی قدر میں حالیہ کمی سے لنڈے کی قیمت بڑھ گئی ہے جسے عوام کے مفاد میں کم کرنے کی ضرورت ہے۔حال ہی میں ویلویشن ریٹ میں 33 سے126 فیصد تک اضافہ سے درامد کنندگان کو فی کنٹینر سوا سے ڈیڑھ لاکھ اضافی ادا کرنا پڑ رہا ہے جو زیادتی ہے۔لنڈے پر ٹیکس بڑھاکر اسے کمائی کا زریعہ بنانے کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا زریعہ بنایا جائے۔

اگر ایسا کرنا مشکل ہو تو کم از کم گلگت بلتستان کیلئے خصوصی ریلیف کا اہتما م کیا جائے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگو ئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی و جہ سے اس با ر شدید سردی پڑے گی جس سے اموا ت بھی متوقع ہیں اس لئے اس شعبہ پر عا ئد ٹیکس ختم یا ان میں کمی کر کے غریب عوام کو ریلیف فر اہم کیا جا ئے۔`

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی