کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں65ارب76کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس340.67پوائنٹس اضافے سے 34183.85پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 12 اکتوبر 2015 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 33900,34000اور 34100کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں65ارب76کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.29 فیصد کم جبکہ52.15حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم،سیمنٹ ، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34252پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ماہرین اسٹاک کے مطابق این اے 122میں ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد اور تحریک انصاف کی جانب سے اپنی شکست تسلیم کیے جانے کے باعث ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہونے کے آثار پیدا ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے مثبت اثرات مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس340.67پوائنٹس اضافے سے 34183.85پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر395کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں65ارب،76کروڑ26لاکھ 41ہزار 387روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 72کھرب99ارب 50کروڑ55لاکھ 36ہزار50روپے ہوگئی ۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ59لاکھ13ہزار 880شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں5کروڑ30لاکھ5ہزار400 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت40.27روپے اضافے سے1100.00روپے اورصفائر فائبر کے حصص کی قیمت35.20روپے اضافے سے 746.36روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت150.00روپے کمی سے7000.00جبکہ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت90.00روپے کمی سے2200,00روپے ہوگئی ۔

پیر کو کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ33لاکھ97ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے اضافے سے7.37روپے جبکہ ٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ19لاکھ44ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.24روپے اضافے سے36.71روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس274.37پوائنٹس اضافے سے 20658.19پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس442.64پوائنٹس اضافے سے 57972.16جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس216.50پوائنٹس اضافے سے 23890.27پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس