ڈیجیٹل اکانومی پر جاری کانفرنس اختتام پذیر

کانفرنس کا انعقاد آئی سی ٹی کے ایجنڈے کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکے گا، مفتاح اسماعیل

بدھ 18 نومبر 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے زیر اہتمام انٹر نیٹ سوسائٹی ایشیاء پیسفک بیوروکے تعاون سے ڈیجیٹل معیشت پر قومی ترقی کیلئے انٹرنیٹ کے کردار پر جاری تین روزہ آئی نیٹ کانفرنس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی ۔ 16سے 18نومبر تک جاری رہنے والی کانفرنس میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے قومی و بین الاقوامی معروف مقررین نے آئی سی ٹی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اختتامی سیشن کے دوران چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ(بی او آئی) اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کا انعقاد آئی سی ٹی کے ایجنڈے کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح معیشت ترقی کی جانب رواں دواں ہے اس لحاظ سے سافٹ ویئر کی برآمدات پر توجہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے اور معیشت کی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ یہ کانفرنس سائبر سیکیورٹی، ای گورنمنٹ اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلقہ ایشوز کا جائزہ لینے کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے مستقبل میں بھی ایسی اہم کانفرنسوں کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے چیئرمین مختار احمد نے کانفرنس کے دوسرے دن’’ پاکستان میں آئی سی ٹیز کی صنعت کی ترقی کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں اور تحقیق کی ضرورت اور اہمیت‘‘ کے موضوع کے حوالے سے سیشن کی صدارت کی۔

’’ایشیا میں بین الاقوامی نقل و حمل کی قیمتیں شمالی امریکہ اوریورپ کے مقابلے میں زیادہ ہیں ‘‘ یہ باتیں لرن ایشیا(LIRNEasia ( کی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیلانی گلپایا نے کیں ۔ انہوں نے آپریٹروں، سول سوسائٹی کے اداروں اور سرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر افراد کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے انفرادی طور پر کردار کی ادائیگی پر زور دیا۔منیجنگ ڈایئریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) انجم شہر یار حسین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیااور ملک کی آئی ٹی کی صنعت میں پی ایس ای بی کی جانب سے سالانہ 2.5 بلین ڈالر آمدنی کے بارے میں بریفنگ دی۔

انٹر نیٹ سوسائٹی کے ایشیا پیسفک کے ڈایئریکٹر راجنیش سنگھ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر قومی زبان میں اعدادوشمار کی دستیابی کے بارے میں آئی ایس او سی نے اقدام اٹھایا اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے نے تین آن لائین آئی ڈینٹیٹی ٹریننگ ماڈیولزکا افتتاح کیا۔ یہ ماڈیول آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے صارفین کی بہتر طور پر رہنمائی کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے موضوع پر سنگھ نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح ڈیجیٹل معیشت تمام شعبوں کے لئے ضروری ہے جس سے صنعت کی نشونما میں اضافہ ممکن ہے۔ پی ٹی اے کے زیر اہتمام آئی نیٹ اسلام آباد ’’ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ ومستقل اور پائیدار ترقی کیلئے انٹرنیٹ کے کردار پرجاری کانفرنس کے دوران آئی سی ٹی ایجنڈا کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور پائیدار ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..