کاشتکاروں کو ٹماٹو پلپر ، ڈی ہائیڈریٹر، چاپروگرائینڈر 50 فیصد شراکتی حصہ پر فراہم کئے جائیں گے ٗمحکمہ زراعت

ضلعی سطح پر آلو، ٹماٹر، پیاز، مزچ اور لہسن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے

اتوار 13 دسمبر 2015 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 دسمبر۔2015ء)محکمہ زراعت راولپنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت صوبہ بھر میں سال 2015-16 کے دوران کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار سیڈ پیکٹس 50 روپے فی پیکٹ کے حساب سے رعائتی قیمت پر فراہم کئے جارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کی کھیت سے منڈی تک محفوظ ترسیل کیلئے 23 ہزار پلاسٹک کریٹ 80 فیصد رعائتی قیمت پر کاشتکاروں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔

سبزیوں کے پیداواری علاقوں میں سبزی کی خرید و فروخت کیلئے 50 فیصد شراکتی حصہ پر 23 ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسی منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو ٹماٹر پیسٹ بنانے کیلئے 10عدد ٹماٹو پلپر بمع مکسر اور پیاز، مرچ و لہسن کے سلائسز / پاؤڈر بنانے کیلئے 10 عدد ڈی ہائیڈریٹر بمع کٹر اور چاپروگرائینڈر بھی 50 فیصد شراکتی حصہ پر فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کے 312 اوپن فیلڈ اور 375 ٹنل کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کیلئے کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کاشتکاروں کو مکمل طور پر فراہم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے آلو، لہسن، ٹماٹر، پیاز اور مرچ کے بیج سستے نرخوں پر کاشتکاروں کو فراہم کئے جارہے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سبزیوں کے کاشتکاروں کو انعامات دینے کیلئے پیداواری مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور ضلع کی سطح پر آلو، ٹماٹر، پیاز، مزچ اور لہسن کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..