ایف ایف سی گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے، لیفٹیننٹ جنرل(ر)شفقات احمد

ہفتہ 7 مئی 2016 16:03

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء ) پاکستان کی کھاد تیار کرنیوالی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے حکومت کی جانب سے کھاد کی تیاری میں استعمال ہونے والی فیڈ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک کم سے کم وقت میں پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ایف ایف سی کے سی ای اینڈ ایم ڈی لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں ایف ایف سی کی فیلڈ فورس کا دورہ کیا،انہوں نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں ایف ایف سی فیلڈ فورس کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا،ملکی زرعی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کسان ، حکومت اور کھاد کی صنعت ایک صفحہ پر ہیں، فوجی فرٹیلائزر کو فخر ہے کہ ہمیشہ کی طرح وہ آج بھی پاکستان کیلئے بے لوث خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے،لیفٹیننٹ جنرل(ر) شفقات احمد نے مزید کہا کہ ایف ایف سی فیلڈ فورس اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کسانوں تک جلد از جلد پہنچایا جائے،اسکے علاوہ فیلڈ فورس زرعی مشوروں اور ریسرچ کے ذریعے کسان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں تاکہ وہ خریف کی فصل کو مزید بہتر بنا سکیں، انہوں نے ایف ایف سی کے ڈیلر نیٹ ورک کو بھی تاکید کی کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس عظیم مقصد میں اپنا کردار ادا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..