جولائی تا مئی 2016؛ بیرونی سرمایہ کاری پر1ارب82کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 1ارب 44کروڑ 80لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا، اسٹیٹ بینک

بدھ 29 جون 2016 17:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ(جولائی تامئی)کے دوران پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 1 ارب 81کروڑ 63لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بیرون ملک منتقل کردہ منافع کی مالیت 43کروڑ 50لاکھ ڈالر زائد ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 38کروڑ 13لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا گیا تھا۔

منافع کی منتقلی کے لحاظ سے مالیاتی شعبہ، پاور سیکٹر، کمیونی کیشنز، تیل و گیس کی تلاش اور کیمیکل سیکٹر سرفہرست رہے، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 1ارب 44کروڑ 80لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا جو اسی عرصے میں کی جانے والی 1ارب 8کروڑ 36لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 36کروڑ 44لاکھ ڈالر زائد ہے، اس عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 36کروڑ 82لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا،گزشتہ مالی سال کے پہلے11ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے 1ارب 11کروڑ 89 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس عرصے میں 98کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، گزشتہ سال کے دوران پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 26کروڑ 23لاکھ ڈالر کا منافع 11ماہ کے دوران بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے د وران سب سے زیادہ 48کروڑ ڈالر کا منافع فنانشل سیکٹر سے حاصل کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران اس شعبے سے 32کروڑ 79لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا، کمیونی کیشن سیکٹر سے منافع کی منتقلی 18کروڑ 23لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 17کروڑ 79لاکھ ڈالر رہی جس میں سے 17 کروڑ 54لاکھ ڈالر کا منافع ٹیلی کام سیکٹر سے منتقل کیا گیا۔

منافع کی منتقلی کے لحاظ سے پاور سیکٹر بھی سرفہرست شعبوں میں شامل رہا، اس شعبے سے غیرملکی سرمایہ کاروں نے 17کروڑ 19لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں پاور سیکٹر سے 11کروڑ 37لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا، تیل و گیس کی تلاش کے شعبے سے منافع کی منتقلی 11کروڑ 85لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 13کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی، کیمکلز کے شعبے سے منافع کی منتقلی 3کروڑ 39لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 10 کروڑ 96لاکھ ڈالر رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس