حکومت کپاس کی درآمد پر ۳ فیصد ڈیوٹی فوری ختم کرے، شیخ خالد تواب

کپاس کی کاشت میں 25 فیصد کمی وجہ سے بھی اسپننگ انڈسٹری کو 30 لاکھ کپاس کی گانٹھو ں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ ا، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی

جمعہ 1 جولائی 2016 17:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صد شیخ خالد تواب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خام کپاس کی درآمد پر عائد 3 فیصد ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے۔انھوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ خام کپاس اسپننگ کی صنعت کا بنیادی خام مال ہے اور پیداوار کی مجموعی لاگت میں خام کپاس کا 70 فیصد حصہ ہے۔

خالد تواب نے کہا ماضی میں پاکستان، کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوتا تھا اور اس وقت پاکستان کی برآمدات میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا 60 سے 65 فیصد حصہ ہوتا تھا اور یہ صنعت انفرادی قوت میں 40 فیصد روزگار کے موقع فراہم کرتی تھی جبکہ جی ڈی پی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 8 فیصد حصہ تھا۔

(جاری ہے)

تاہم 2014-15 میں مقامی کپاس کی خراب فصل کے باعث اس کی پیداوار میں تقریبا 35 فیصد کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں کپاس کی ترقی کی شرح میں 0.5 فیصد کمی ہوئی ، اس کے علاوہ 2016-17 میں کپاس کی کاشت میں 25 فیصد کمی وجہ سے بھی اسپننگ انڈسٹری کو 30 لاکھ کپاس کی گانٹھو ں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ اجس سے اسپننگ کی صنعت خام کپاس کی درآمد پر مجبور ہوئی۔

خالد تواب نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی پاکستان میں کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت اور توا نائی بحران سے متاثر ہے اور اب درآمد پر ڈیوٹی کو2 فیصد سے3 فیصد کرنے سے درآمدی یارن کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے حریف ممالک سے مقابلے میں مشکلات پیش آئیں گی۔ خالد تواب کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی سے بھی پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..