پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان

پاکستان میں روئی کی قیمتیں پچھلے 2 سال ،بھارت ،امریکہ اور چین میں پچھلے 7 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں

بدھ 13 جولائی 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان۔پاکستان میں روئی کی قیمتیں پچھلے 2 سال جبکہ بھارت ،امریکہ اور چین میں پچھلے 7 سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں ۔آئندہ چند روز کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا امکان ۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان سے سوتی دھاگہ درآمد کرنے کے بڑے آرڈرز اور پاکستان سمیت چین اور بھارت میں رواں سال کپاس کی کاشت میں غیر معمولی کمی جبکہ دنیا بھر میں کاٹن ائیر 2016-17ء کے دوران روئی کی کھپت میں اضافے بارے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان سامنے آیا جس کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتیں ریکارڈ 300 روپے فی من ریکارڈ اضافے کے ساتھ پچھلے دو سال کی نئی بلند ترین سطح 6 ہزار 250 روپے فی من تک پہنچ گئیں جبکہ چین میں جولائی وعدہ روئی کے نرخ 405 یو آن فی ٹن اضافے کے ساتھ 15 ہزار 50 یو آن فی ٹن ،بھارت میں بھی روئی کے نرخ ریکارڈ اضافے کے ساتھ 45 ہزار روپے فی کینڈی سے بھی بڑھ گئے جبکہ امریکہ میں اکتوبرہ وعدہ روئی کے سودے 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 5 سینٹ فی پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 73 سینٹ فی پاؤنڈ تک بڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں گزشتہ روز بھٹی کر کے نرخ 150 سے 200 روپے فی من اضافے کے ساتھ 3 ہزار 250 سے 3 ہزار 425 روپے فی من تک فروخت ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے کاٹن زونز میں بارشیں شروع ہو گئیں تو اس سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئیگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی