لاہور چیمبر آف کامرس کا فنانس ایکٹ 2016ء میں ان پٹ ٹیکس ترامیم واپس لینے کا مطالبہ

جمعرات 14 جولائی 2016 20:38

لاہور۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی ۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2016ء میں ان پٹ ٹیکس کی تعریف تبدیل کرنے کے لیے ترامیم واپس لی جائیں ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ مذکورہ ترامیم کی وجہ سے ڈبل ٹیکسیشن کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بھی دستیاب نہیں ہوگی جس کی وجہ سے تاجروں کے مسائل بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فنانس ایکٹ 2016ء میں کی جانے والی ترامیم واپس لے وگرنہ کاروباری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی مصنوعات مزید مشکلات سے دوچار ہوجائیں گی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ سیکشن 3(1A)کے تحت کمرشل امپورٹرز یا غیر رجسٹرڈ افراد سے دو فیصد مزید ٹیکس چارج کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ چونکہ غیررجسٹرڈ افراد سے ٹیکس وصول کرنا مشکل کام ہے اس لیے اس کا بوجھ بھی امپورٹرز کو ہی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیررجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا اس کا بوجھ ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں پر نہ ڈالا جائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے یہ مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ انہیں پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی زیادہ شرح، سمگلنگ اور مارکیٹوں میں چھاپوں نے تاجروں کے لیے بہت سے مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ فنانس ایکٹ 2016میں ترامیم جیسے اقدامات نے مسائل کو مزید بڑھایا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل حل کیے جائیں تاکہ وہ حکومت کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور یہ مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..