چین کی جانب سے 20 ارب کی سرمایہ کاری پاک چین محبت کا جاندار اظہارہے ‘ عبدالباسط

چینی صنعتکاروں اور حکمرانوں کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے کامیاب مذاکرات اور معاہدات کو ویلکم کرتے ہیں ‘گفتگو

منگل 26 جولائی 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی ۔2016ء) چین کی جانب سے 20 ارب کی سرمایہ کاری پاک چین محبت کا جاندار اظہار اور پنجاب کے لیے خوشحال مستقبل کی نوید ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط نے چینی صنعتکاروں اور حکمرانوں کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے کامیاب مذاکرات اور معاہدات کو ویلکم کرتے ہوئے کیا۔

عبدالباسط نے وزیر اعلی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ اندرون ملک بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پورا زور لگایا جائے تاکہ خارجہ سرمایہ کاری سمیت تمام منصوبے صحیح معنوں میں ثمر آور ثابت ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ صنعتوں کے لیے سستی اور وافر بجلی کی فراہمی کا بندوبست ہو جائے تو پاکستان کا ہنر آشنا صنعتکار برآمدات کے پہاڑ اور زر مبادلہ کے انبار لگا دے گا۔

(جاری ہے)

روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو ں گے ۔ عبدالباسط نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چینی حکمرانوں کی طرف سے 46 ارب ڈالر کی گرانقدر سرمایہ کاری کے علاوہ اورنج لائن ٹرین سمیت تمام زیر تکمیل منصوبوں کی بھرپور امدا کے اعلان کو تمام پاکستانی باہمی دوستی کی معراج قرار دیتے ہیں ۔عبدالباسط نے اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی شبانہ روز محنت کوسلام پیش کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی