امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ،یورپی یونین اور امریکہ کی جی ڈی پی میں مسلسل خسارہ ہے پاکستان کا نہیں ،قرضوں کے باعث درپیش خطرات سے تاجروں کوباخبر رہنا ہوگا، دورہ بلوچستان کامقصد یہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق آگاہی حاصل کرکے فائدہ اٹھانا ہے

بی کوریا کے تجارتی وفد کے ہیڈ جے ایچ کیم کاکوئٹہ چیمبرآف کامرس میں چیمبر کے سینئر رکن حاجی نیاز و لالا کی زیر قیادت اجلاس کے موقع پر اظہار خیال

بدھ 17 اگست 2016 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) جنوبی کوریا کے تجارتی وفد کے ہیڈ جے ایچ کیم نے کہاہے کہ اس وقت امریکہ اور یورپی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ،یورپی یونین اور امریکہ کی جی ڈی پی میں مسلسل خسارہ ہے جبکہ پاکستان کا نہیں تاہم قرضوں کے باعث درپیش خطرات سے تجارت سے وابستہ افراد کوباخبر رہنا ہوگا تجارتی وفد کے بلوچستان آنے کامقصد یہاں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق جان کاری حاصل کرکے ان سے فائدہ اٹھانا ہے ۔

وہ بدھ کو کوئٹہ چیمبرآف کامرس میں چیمبر کے سینئر رکن حاجی نیاز و لالا کی زیر قیادت اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں کے متعلق معلومات لینے کیلئے آئے ہیں ،اس وقت دنیا کے امیر ترین خطوں کے ممالک کی اقتصادی صورتحال درست نہیں تاہم پاکستان اقتصادی حوالے سے گزشتہ دس سال سے ترقی کی منازل طے کررہاہے تاہم بیرونی قرضوں کے باعث تجارت پر منفی اثرات کے خطرات بدستور موجود ہیں ،ہم پاکستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،اسی لئے ہم یہاں آئے ہیں ،اس وقت دنیا بھر میں اقتصادی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے ،ہم کراچی اور کوئٹہ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،یہاں کے تاجر ہماری رہنمائی کرے ہم انہیں ضرورت اشیاء برآمدکرنے کو تیار ہے ،اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے سینئر رکن نیاز لالا ودیگر نے وفد کے اراکین کو بتایاکہ یہاں کے تجارت سے وابستہ افراد چین کیساتھ بڑے پیمانے پر کاروبار کررہے ہیں جس کے مقابلے میں جنوبی کوریا کی مصنوعات کی شرح 10فیصد ہے اس کی ایک خاص وجہ جنوبی کوریا کے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے اس وقت بھی یہاں کی تجارت سے وابستہ افراد کو سولر سسٹم ،بجلی کے آلات ،کارخانوں کیلئے مشینری سمیت دیگر سامان کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے لیکن اس سلسلے میں کورین تاجروں کو ریٹس کم کرنا ہونگے انہوں نے وفد کے اراکین کو بتایاکہ وہ یہاں سے ڈرائی فروٹ ،فریش فروٹ ،چاول ،ٹائلز سمیت دیگر اشیاء جنوبی کوریا برآمد کرسکتے ہیں ،چیمبرآف کامرس اور جنوبی کوریا کے تجارتی وفد نے ایک دوسرے کے ممالک میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا اور کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے تجارت سے وابستہ افراد کو زبردست فوائد ملیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی