ایل ڈی اے کے سات پلاٹ 99 کروڑ روپے میں نیلام

جمعرات 8 ستمبر 2016 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 ستمبر۔2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز منعقدہ کمرشل پلاٹوں اور ہسپتال /ڈسپنسری سائٹس کے نیلام عام کے دوران سات پلاٹ 99کروڑدو لاکھ62ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے -فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاؤن میں واقع14کنال 7مرلے رقبے کا کمرشل پلاٹ نمبر 6ڈی 51کروڑ81لاکھ روپے میں نیلام ہوا- اس کی بنیادی قیمت 15لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 18لاکھ پانچ ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے نیلام ہوا -اسی جگہ واقع14کنال رقبے کا ہسپتال کے لئے مختص پلاٹ نمبر 6ایف 40کروڑ76لاکھ روپے میں نیلام ہوا - اس کی بولی کی ابتدائی قیمت12لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 14لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے نیلام ہوا-سوک سنٹر ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کنال پانچ مرلے کے کمرشل پلاٹ نمبر 23 کی بولی کی ابتدائی قیمت 18لاکھ روپے فی مرلہ مقرر تھی - یہ پلاٹ 19لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے 4کروڑ83لاکھ روپے میں نیلام ہوا-اس موقع پر جوبلی ٹاؤن کے چار کمرشل پلاٹ بھی مجموعی طور پر ایک کروڑ61لاکھ42ہزار روپے میں نیلام ہوئے -نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہوا جہاں بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند16حضرات نے زر ضمانت جمع کروایا - نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی -نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ خواجہ توقیر حسن ‘ محمد نعمان خان ‘ عثمان غنی اور فہد انیس اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر اور معظم رشید اوردیگر متعلقہ افسران نے کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..