سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے سرکاری محکموں ، کاشتکاروں ، پرائیویٹ کمپنیوں کو بیج اگاؤ کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی جاری

جمعرات 8 ستمبر 2016 15:06

فیصل آباد۔8 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 ستمبر۔2016ء) زرعی تحقیق کے مقامی ادارہ کے شعبہ ایگرانومی کی سیڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے سرکاری محکموں ، کاشتکاروں ، پرائیویٹ کمپنیوں کو بیج اگاؤ کے مفت ٹیسٹوں کی سہولت کی فراہمی جاری ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ مختلف فصلوں کی پیداوار میں نئی اقسام کا عمل دخل 10سے15فیصد ہوتاہے جبکہ پیداوار کے باقی 85سے90فیصد میں مختلف زرعی عوامل کے بروقت استعمال اورفصلوں کی بہتر دیکھ بھال شامل ہے نیز پاکستان میں مجموعی طورپر فصلوں کی پیداواری صلاحیت کا صرف 40فیصد حصہ حاصل ہورہا ہے ،اس طرح پیداواری خلاء 60فیصد ہے جس کی بنیادی وجہ سیم اور تھور کا مسئلہ ، زمینوں کی کم زرخیزی ، جدید زرعی مشینری کی عدم دستیابی ، خالص اور تصدیق شدہ بیجوں کی عدم فراہمی ،آبپاشی کے لیے دستیاب پانی کی کمی ، کھادوں کاغیر متوازن استعمال ، جڑی بوٹیوں کا مسئلہ اور تحفظ نباتات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ کے ترجمان نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ علاقائی بنیادوں پر مختلف فصلوں کی تحقیق کے لیے تجربات شروع کریں تاکہ ان علاقوں کے موسم اور آب وہوا کے مطابق فصلوں کی زیادہ پیداوار کے حصول میں مقامی کاشتکاروں کی بھر پور رہنمائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ اگرانومی میں سیریل اینڈ پلسز، ریشہ دار فصلات ،پلانٹ فزیالوجی اور سبزیات وروغن دار اجناس کی تیار کردہ نئی اقسام کی پیداواری ٹیکنالوجی پر تحقیق کرکے کسانوں تک پہنچائی جاتی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت سے 90فیصد کاشتی لاگت میں کمی کپاس کی پیداوار میں 15فیصد اضافہ اور گندم کی پیداوار میں 30فیصد اضافہ سے کپاس گندم کراپنگ سسٹم میں 32فیصد منافع میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں مسور ،پیازاور کینولہ کی مخلوط کاشت پر بھی کامیاب تجربات کئے گئے ہیں جن کے مستقبل میں انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..