ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈی سی او

جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:50

فیصل آباد۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء )ملکی معیشت کی ترقی میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو نمایاں مقام حاصل ہے جو کہ نہ صرف فیصل آباد کی شناخت بلکہ ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ کا اہم معاشی ذریعہ بھی ہے لہذا اس صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ یہ بات ڈی سی او سلمان غنی نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں فیصل آباد سے کامیاب حج اپریشن مکمل ہونے پر حج کمیٹی کے ارکان اور دیگر متعلقہ افسران کی اعلی کارکردگی پر انہیں شیلڈز بھی دی گئیں ۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں ‘ ڈاکٹر محمد علی اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے نو منتخب ریجنل چیئرمین اپٹما حافظ احتشام جاوید و دیگر ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی اور شہر سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ یونٹس کی منتقلی کے لئے بھر پور معاونت کریں گے ۔

انہوں نے شہری خوبصورتی اور عوامی بھلائی کے منصوبوں میں اپٹما کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے صنعتکاروں ‘ تاجروں و دیگر مخیر حضرات نے ہر آڑے وقت میں دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جسے حکومتی سطح پر ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ پہلے ہی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کے تحت کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ کھرڑیانوالہ چک جھمرہ اور ساہیانوالہ روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کے لئے پیش رفت ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کینال ایکسپریس وے پر سفری تحفظ کے لئے پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کے لئے حکومت پنجاب نے مزید سٹاف کی بھرتی کا عندیہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے حج اپریشن کی کامیابی میں مخیر صنعتکاروں اور اپٹما کے کردار کی تعریف کی ۔ چیف ایگزیکٹو ستارہ گروپ میاں محمد ادریس نے ضلع کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اقدامات سمیت ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیڈمک کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں موجود انتظامیہ نے ترجیحی اقدامات کئے ہیں ۔

۔انہوں نے تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز کی نمایاں کارکردگی قابل ستائش ہے۔اس موقع پرنومنتخب ریجنل چےئرمین اپٹما حافظ احتشام جاوید نے سپاسنامہ پیش کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..