کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ مسئلہ ہے٬ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں بدترین ظلم و ستم ڈھا رہی ہے‘حافظ محمد سعید

کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کی عصمتیں تار تار کی جارہی ہیں۔سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں ٬ کشمیر کا مسئلہ عوامی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اس مسئلہ کو ٹھنڈا نہ ہونے دے٬آج کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گردی قراردیا جارہا ہے‘امیر جماعة الدعوة

پیر 17 اکتوبر 2016 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2016ء) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے جماعة الدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمدسعید سے ملاقات کی جس میں کشمیریوں کی تحریک آزادی٬بھارتی مظالم اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونے والی ملاقات میں جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما یحییٰ مجاہد٬حافظ خالد ولید بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ مسئلہ ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں بدترین ظلم و ستم ڈھا رہی ہے۔ کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کی عصمتیں تار تار کی جارہی ہیں۔سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر کا مسئلہ عوامی سطح پر اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اس مسئلہ کو ٹھنڈا نہ ہونے دے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گردی قراردیا جارہا ہے۔ ہمیں اپنا موقف دنیا کو سمجھانا ہے ۔ ہمیں حالات کے رخ کو نہیں دیکھنا بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں حالات کو کس رخ پر لے کر جانا ہے۔ کشمیریوں کا حق بہت زیادہ ہے۔ طلباء نے آزادی کی خاطر امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کرفیو کی وجہ سے تمام کاروبار بند ہے۔

انہوںنے کہاکہ آسیہ اندرابی سمیت پوری حریت قیادت گرفتار ہے۔ خوفناک مقدمات بنائے جارہے ہیں۔حکومت کو ان گرفتاریوں کی مذمت کرنی اور اس مسئلہ کو پوری قوت سے اٹھانا چاہیے۔کشمیر کی جیلوں میں جگہ ختم ہے۔ انڈیا کی جیلیں کشمیریوں سے بھری جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں مضبوط مئوقف دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے جھنڈے اٹھا کر کھڑے اور کلمہ طیبہ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

پاکستانی پرچم میں شہداء کو دفن کر رہے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ مسلم کانفرنس کے سربراہ ٬سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کا سارا دبائو سری نگر میں ہے۔ہمیں یہ دبائوکشمیر کے دوسرے حصوں میں بھی بڑھانا ہو گا۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے٬ نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ سرینگر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو قسم کی لابی موجود ہیں ایک لابی پاکستان کو پاکستان کے نقطہ نظر سے اور دوسری پاکستان کو ہندوستان کے نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔

انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں فیشن ہو گیا ہے کہ ایسی زبان بولی جائے جس سے بھارت کو اچھا پیغام جائے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید کو تمام عدالتوں نے طویل قانونی جنگ کے بعد بری کیاہے۔ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔انڈیا کی طرف سے الزامات لگائے جاتے ہیں جو فرضی سرجیکل سٹرائیک کرنے والا ملک ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ انتہا پسند بھارت میں پائے جاتے ہیں۔

لوگ بابری مسجد٬گولڈن ٹیمپل ٬سانحہ گجرات کو کیوں بھول گئے٬انتہا پسند ہندو تنظیموں نے مسلمانوں کا جینا محال کر رکھا ہے اس پر کیوں خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے حوالہ سے جو وفد بیرون مماک بھیجے وہ شرمندگی کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا میں سے صرف ایک شخص حافظ سعید سے ڈرتا ہے میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

حافظ سعید ملک کا عظیم سرمایہ ہیں۔انکی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔سندھ و بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں 70سالوں سے جہاں حکومت پانی نہیں پہنچا سکی حافظ سعید کی جماعت وہاں کنویں بنا رہی ہے۔پاکستان میں بھارتی زبان بولنے والا فیشن ختم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید نے کشمیر اور پاکستان کے اندرونی و بیرونی محاذ پر بے پناہ قربانیاں دی ہیںہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی