سعودی حکومت نے بزنس کیلئے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:52

سعودی حکومت نے بزنس کیلئے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سعودی حکومت نے بزنس کے لیے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا٬سفارت کاروں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے بزنس کے لیے آنے والے افراد کی ویزا فیس میں سات گنا اضافہ کردیا ہے ۔

سفارت کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہو گی۔سعودی عرب کے ایک سرکردہ بزنس مین نے ان خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھنے والے لوگ یہ فیس باآسانی برداشت کر سکتے ہیں اور اس کا غیر ملکی سرمایہ کاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ویزا کی فیس میں اضافہ جو اس ماہ سے نافذ العمل ہو گا اس کے بارے میں ریاض میں تعینات ایک غیر ملکی سفارت کار نے کہا کہ یہ ایک انتہائی غیر دانشمندانہ اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے اور ایک ایسے وقت میں غیر ملکی سرمایہ داروں پر ملک میں سرمایہ کاری کو مہنگا کر دینا درست فیصلہ نہیں ہے۔بلومبرگ نیوز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملکی کی آمدن میں اڑسٹھ فیصد کی کمی ہوئی ہے اور ویزا فیس میں اضافہ ان بے شمار اقدامات میں شامل ہے جو ملک کا نقصان پورا کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب میں خدمات انجام دینے والے ایک اور سفارت کار کا کہنا ہے کہ اس اضافے نے بہت سے لوگوں کو سوچ میں مبتلہ کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے کے بارے میں نظر ثانی کریں گے۔یکم اکتوبر سے سعودی عرب کام کی غرض سے ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب میں داخل ہونے کے ویزا کی فیس 3 ہزار ریال یا 800 ڈالر ہو گی٬ جو کہ صرف400ریال تھی۔

گلف کنسلٹنگ ہاؤس کے جنرل مینیجر السیام الخٴْبر چالیس سے زیادہ ملکوں میں لوگوں کو سعودی عرب کا ویزا حاصل کرنے میں خدمات مہیا کرتے ہیں۔السیام نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں یورپی یونین اور امریکہ پر لاگو نہیں ہوں گی۔ باقی تمام ملکوں کو اضافی ویزا فیس ادا کرنا ہو گی۔سعودی عرب کے سنگل اینٹری بزنس ویزیا فیس پانچ ہزار ریال سے بڑھا کر دو ہزار ریال کر دی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..