اقتصادی راہداری منصوبہ صرف اقتصادی نہیں بلکہ دفاعی کامیابی ہے٬مولانا امیر حمزہ

چین دفاع میں پہلے سے بڑھ کر ساتھ دے گا یہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے جبکہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی شہید کررہی ہے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر اچھی تھی مگر انہوں نے بھارت کی دہشت گردی٬ گجرات کے قصائی مودی اور کلبوشن کا کوئی ذکر نہیں کیا لاالہ الااللہ کے رشتہ کی بنیاد پر ہمیں کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے کشمیر ایشو پر سب سیاسی قیادت کو ایک ہوجانا چاہئے ٬ پریس کانفرنس

جمعہ 4 نومبر 2016 19:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینیروجماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف اقتصادی نہیں بلکہ دفاعی کامیابی ہے چین دفاع میں پہلے سے بڑھ کر ساتھ دے گا یہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے جبکہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی شہید کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر اچھی تھی مگر انہوں نے بھارت کی دہشت گردی٬ گجرات کے قصائی مودی اور کلبوشن کا کوئی ذکر نہیں کیالاالہ الااللہ کے رشتہ کی بنیاد پر ہمیں کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے کشمیر ایشو پر سب سیاسی قیادت کو ایک ہوجانا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القدس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ جماعة الدعوة راولپنڈی کے مسئول مولانا عبدالرحمن اور ابو طلحہ بھی ان کے ہمراہ تھے مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ چائنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے کی مخالفت امریکا اور خاص طور پر انڈیا نے کی مودی نے چینی صدر کے سامنے شکوہ بھی کیا لیکن ان کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے الحمدللہ اب گوادر میں جہاز لگ رہے ہیں اور دوسری سمت کاشغر چین سے کنٹینر راہداری پر گوادر کی جانب رواں دواں ہوگئے ہیں کلبھوشن کی طرح را کے مزید نیٹ ورک کوبے نقاب کیا جو بھارتی سفارت خانے میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہے تھے پاکستان کو بھارت کا دہشت گردی والا چہرہ دنیا بھر کے سامنے لانا چاہئے انڈیا آبی جارحیت کررہا ہے چین نے ڈیم بنا کر پانی روک کر بھارت کو پیغام دیا کہ اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو ہم تمھارا پانی روک دیں گے ٬چین اور پاکستان کے تعلقات کے بعد حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ بھارت کو اب کشمیر چھوڑنا پڑے گا امیر حمزہ نے کہا کہ کشمیری اٹھ کھڑے ہوئے ہیں انہیں یو این فریڈم فائٹر سمجھ کر حق دیتا ہے کہ وہ ازادی کے کیے کچھ بھی کرسکتے ہیں 22 کروڑ دلتوں کی آنکھوں میں بھی اب بغاوت نظر آرہی ہے 7 سسٹر میں بھی آزادی کی تحریکیں ہیں بیسیوں ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں بھارت نے پالیسی نہ بدلی تو مودی انڈیا کا گوربا چوف ثابت ہوگاانہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج ہوا ہمیں یہ پالیسی بدلنی ہوگی کشمیر اس وقت دنیا بھر میںاجاگر ہواکشمیر میں جنازوں میں لاکھوں لوگ شریک ہورہے ہیں صرف برہان وانی کے جنازے میں 6 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے حریت رہنماوں کی گرفتاریاں٬ یسین ملک کے ساتھ جو سلوک ہواپاکستان کو کشمیر کے وکیل کی حیثیت سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوہ امن چاہتی ہے اگر انڈیا پرامن طریقے سے کشمیر میں رائے شماری کروائے تو وہ اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اگر انڈیا نہ سمجھا تو پھر انڈیا نہ خطے سے بھاگ سکتا ہے اور اس کی غربت ختم ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی