قواعد کی عدم تعمیل پر مختلف کمپنیوں کیخلاف تادیبی کارروائی

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اکتوبر اور نومبرکے دوران انضباطی قوانین اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چون (54) کمپنیوں کی انتظامیہ،آڈیٹرز اور ڈائریکٹرز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران پچاس کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی بھی مکمل کی گئی۔

ایس ای سی پی کی طرف سے خاص طور پر کمپنیوں کے مالیات، حسابات، سہ ماہی رپورٹیں کو باقاعددگی سے جمع کروانا اور کمپنیوں کی جانب سے تازہ ترین معلومات کی حامل ویب سائٹ لازماً برقرار رکھنے کی شرائط پر زیادہ نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایس ای سی پی نے میڈیا کے ذریعے کمپنیوں کو کئی بار یاد دہانی کرائی ہے کہ موجودہ اور امکانی سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی ضروری معلومات ویب سائٹ پر فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام سترہ کمپنیوں کے خلاف اظہارِ وجوہ کی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اس عرصہ میں تیرہ ایسی کمپنیوں کے خلاف کاروائی مکمل کی گئی جو اس سلسلے میں غفلت کی مرتکب ہوئیں۔ کمپنیز کے نئے آرڈیننس 2016کے نفاذ کے ساتھ ہی کمپنیوں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر اپنے سالانہ اور سہ ماہی گوشوارے بھی فراہم کریں ساتھ ہی یہ گوشوارے برقیاتی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ایس ای سی پی اور دیگر حصص داران کو بھی پہنچائیں۔

ایس ای سی پی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے سہ ماہی گوشوارے جمع نہ کروانییا ان میں تاخیر برتنے پر چودہ کارروائیاں پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور کمپنیوں پر جرمانے عائد کئے، جو یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ اہم معلومات کو چھپائے رکھنے کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایس ای سی پی نے ان کمپنیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جنہوں نے حصص داران کی منظوری کے بغیر،غیر معمولی تجارتی قرضوں کی آڑ میں بھاری فنڈز کے ذریعے ان سے منسلکہ کمپنیوں کو ناجائز فوائد کی منظوری دی اور مذکورہ فنڈز جس نے کمپنی کی لیکویڈیٹی کونامناسب طور پر متحرک اور افشا کیا تھا پرکوئی بھی مارک اًپ وصول نہیں کیا۔

ایس ای سی پی نے بیشتر کمپنیوں کے آڈیٹرز کے خلاف قابل اطلاق احکامات کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی نہ کرنے پر اورکمپنی کے حسابات میں غلط بیانی کو ظاہر کرنے میں ناکامی پر کارروائیاں کیں۔ بعض کمپنیوں میں ان حا لات کا جائزہ بھی لیا گیا جہاں 7.5 ملین سے زائد ادا شدہ سرمایہ رکھنے والی نجی کمپنیوں نے نااہل اور نا تجربہ کار اشخاص کواپنے قانونی آڈیٹر کے طور پرتعینات کیا تھا۔

ایسے اشخاض عمومی طو ر پر کمپنیز آرڈیننس1984کے طرف سے مقرر کئے گئے آڈٹ رپورٹ کے مواد اور فارمیٹ سے بھی واقف نہیں۔ اس ماہ ایک نجی کمپنی کے نااہل قانونی آڈیٹر پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ایس ای سی پی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ نے ایک کمپنی کی جانب سے عوامی پیشکش کے موقع پر اپنے پراسپیکٹس میں غلط معلومات فراہم کرنے پر اس لسٹڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

اس کمپنی نے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مطالبے کے باوجود متعلقہ معلومات ایس ای سی پی کو فراہم نہیں کیں۔ڈیپارٹمنٹ نے منسلکہ کمپنیوں میں غیر مجاز سرمایہ کاری،اکاؤنٹس میں غلط اور جھوٹے گوشوارے،حصص یافتگان کی منظوری کے بغیر کمپنی کے اثاثہ جات کی فروخت،پراویڈینٹ فنڈ کی رقم کو جمع کروانے میں تاخیر،آڈیٹر کی جانب سے فرائض کی عدم ادائیگی،لسٹڈ کمپنیوں کو عبوری اکاؤنٹس کا اندراج کروانے،سالانہ عمومی اجلاس اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس نہ منعقد کرنے، اس کے اپنی حصص دار کمپنی کی کمپنی کی جانب سے غیر مجاز خریداری وغیرہ کے ضمن میں قانونی احکامات کی عدم تعمیل پر /تازہ کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

سکیورٹیز اینڈا یکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اس ضمن میں متاثرہ حصص یا فتگان کے اطمینان کے مطابق72 حصص یافتگان کی شکایات کا کامیابی سے تصفیہ کیا۔ اس مدت کے دوران،نان لسٹڈ کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کے بارے میں آگہی سیشن کروانے کے لئے،سکیورٹیز اینڈا یکسچینج کمیشن آف پاکستان،بین الا قوامی فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) اور سنٹر آف انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائزز کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..