لوگ حوالہ اور ہنڈی سمیت مختلف طریقوں سے رقوم باہر لے جاتے ہیں‘ گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف

مرکزی بینک نے آج تک کسی فرد کو بیرون ملک جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں دی،قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس کے نام پر سبسڈی واپس لے کر کسانوں کو فائدہ پہنچایا جائے،قائمہ کمیٹی کی سفارش

بدھ 22 فروری 2017 19:08

لوگ حوالہ اور ہنڈی سمیت مختلف طریقوں سے رقوم باہر لے جاتے ہیں‘ گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک آف ٰ پاکستان اشرف و تھرا نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ حوالہ اور ہنڈی سمیت مختلف طریقوں سے رقوم باہر لے جاتے ہیں‘ البتہ اسٹیٹ بینک نے آج تک کسی فرد کو بیرون ملک جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں دی۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و کمیٹی ممبر اسد عمر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔

واضح رہے کہ اسد عمر نے یکم دسمبر 2016 ء کو کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ تین سالوں میں دبئی میں 6.6 ارب ڈالر کی جائیداد خریدی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 فیصد پیسہ پاکستانیوں نے انویسٹمنٹ کیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کسی کو اجازت دی تھی اس پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے آج تک کسی فرد کو بیرون ملک جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں دی۔

(جاری ہے)

لوگ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے رقوم باہر بھجواتے ہیں جس پر اسد عمر نے کہا کہ کیا اسٹیٹ بینک یا کسی ادارے نے تحقیقات کیں اگر کی ہیں تو بتایا جائے ۔اشرف وتھرا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا کام تحقیقات کرنا نہیں تحقیقات کرنے والے الگ ادارے ہیں جس پر اسد عمر نے کہا کہ رہائشی نظام مفلوج نظر آرہا ہے ادارے کسی قسم کا جواب نہیں دے رہے ایس ای سی پی سے ڈھائی ماہ قبل سوال پوچھا تھا جس کے حوالے سے کمیٹی وزارت قانون سے قانونی رائے لے رہی ہے انہوں نے کہ اکہ جب تک عوام کے پیسوں سے تنخواہ لے رہا ہوں پاکستان کے کسی بھی ادارے سے سوال پوچھ سکتے ہیں۔

کمیٹی اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے حکام نے تجارت مقامی کرنسی میں کرنے کا خیر مقدم کیا تھا اس حوالے سے ایک ایم او یو سائن کیا ہے جس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کمیٹی اجلاس میں بینکوں کی جانب سے زائد شرح سود پر زرعی قرضے دینے سے متعلق ایجنڈا کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں زیڈ ٹی بی ایل کو زرعی قرضوں پر شرح سود ایک ہندسہ تک کرنے کا کہا تھا کمیٹی کے رکن شیخ فیاض الدین نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک اور نیشنل بینک کاشتکاروں کو 14 فیصد سے زائد شرح سود پر قرضے دے رہے ہین زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے کاشتکاروں کو استحصال سے بچایا جائے اسد عمر نے اس دوران کہا کہ بعض بینک شرح سود 18 فیصد تک وصول کررہے ہیں ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک نے 2013 ء سے 2016 ء کے دوران پالیسی ریٹ میں 4.25 فیصد کمی کی ہے کمرشل بینکوں نے اس دوران 3.56 فیصد کمی کی ہے تاہم زرعی ترقیاتی بینک نے شرح سود میں کمی نہیں کی۔

سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ نے کہا کہ نئے بجٹ میں زرعی شعبے کے لئے پیکج کا اعلان کیا جائے گا اس وقت کھاد پر 29 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ زرعی بینک کے شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے اس دوران اسد عمر نے کہاکہ صنعتکاروں کو گیس برآمد کرنے پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے اربوں روپے کمائے والے صنعتکار وزیر امیر ہورہے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔ جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ فرٹیلائزر کمپنیوں کو گیس کے نام پر دی جانے والی سبسڈی واپس لے کر کسانوں کو فائدہ پہنچایا جائے۔ (عابد شاہ)

Browse Latest Business News in Urdu

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس