پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند

بدھ 15 مارچ 2017 18:51

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 97 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزار 65 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 9 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 382 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 470 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 232.34 پوائنٹس کی مندی سے 26010.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 86.62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 330.34 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 372.46 پوائنٹس کی کمی سے 20278.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 57.50 پوائنٹس کی مندی سے 16378.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 3.59 پوائنٹس کی کمی سے 22870.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 113.76 روپے کے اضافے سے 2389 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 98.54 روپے کی تیزی سے 2259.69 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور ایکسائیڈ (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 150 روپے کی مندی سے 6100 روپے اور ایکسائیڈ (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 18.87 روپے کی کمی سے 818.10 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 4 کروڑ 76 لاکھ 38 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.60 روپے سے شروع ہو کر 9.15 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 1 کروڑ 11 لاکھ 89 ہزار 500 حصص کے سودے 22.90 روپے سے شروع ہو کر 22.60 روپے پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 20 کروڑ 61 لاکھ 12 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 337 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 95 کھرب 73 ارب 26 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 879 روپے سے کم ہو کر 95 کھرب 32 ارب 28 کروڑ 95 لاکھ 13 ہزار 814 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 2 لاکھ 55 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..