
آزاد کشمیر الیکشن کارکردگی کی جیت
وزیر اعظم نواذ شریف نے کشمیر الیکشن کے بعد اپنے مخالفین کو جتلادیا ہے کہ الیکشن میں کامیابی دھرنے دینے یا گانے بجانے سے نہیں ملتی ہے بلکہ کامیابی کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرنا پڑتا ہے۔ کشمیر میں پچھلی حکومت پیپلز پارٹی کی تھی جنہوں نے مرکز کی طرح کشمیر میں بھی بدعنوانی کرپشن اور نااہلی کے ایسے مظاہرے کیے ہیں
منگل 26 جولائی 2016

وزیر اعظم نواذ شریف نے کشمیر الیکشن کے بعد اپنے مخالفین کو جتلادیا ہے کہ الیکشن میں کامیابی دھرنے دینے یا گانے بجانے سے نہیں ملتی ہے بلکہ کامیابی کے لیے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرنا پڑتا ہے۔ کشمیر میں پچھلی حکومت پیپلز پارٹی کی تھی جنہوں نے مرکز کی طرح کشمیر میں بھی بدعنوانی کرپشن اور نااہلی کے ایسے مظاہرے کیے ہیں کہ ان کی جماعت کو ان انتخابات میں بہت بری طرح ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں اپنی ہار کے بعد پیپلز پارٹی اپنا امیج بچانے کے لیے دھاندلی کا کمزور سا نعرہ لگا کر اپنے دل کو تسلی دینے کی کوشش میں لگ رہی ہے۔ جبکہ کشمیر الیکشن کے نتائج کو کپتان نے کھلے دل سے ہار تسلیم کیا ہے اب انہیں سمجھ آجانا چاہیے کہ محض الزام تراشی اور سیاسی کردارکشی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
موجودہ انتخابات میں نون لیگ کو دو تہائی اکثریت مل گئی ہے۔ اب وہ بنا کسی سہارے کے اپنی حکومت بنا سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ بہت محنتی اور جفاکش ہونے کے ساتھ ساتھ باشعور بھی ہیں۔ اس لیے نون لیگ کے قائدین کو کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پہلے سے بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج کل بھارت کے ظلم وستم روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ تحریک آزادی کے لیے کشمیری قوم مکمل متحرک نظر آرہی ہے۔ مگر یہ منزل تبھی آسان ہو گی جب ہم دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرتے رہیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مولانافضل الرحمن کی بجائے کسی ایسے بندے کو بنائے جو کشمیری مظلوموں کی آواز ساری دنیا تک پہنچا سکے۔ مولانا صاحب نے آج تک کسی عالمی فورم پر کشمیر کے لیے آواز بلند نہیں کی ہے۔وہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہر حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔ حکومت انہیں کوئی اور پر کشش وزارت دے دے۔ مگر کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کسی متحرک شخص کو بنانا دے۔اس وقت کشمیری مسلمانوں کو اخلاقی سفارتی مدد کی بہت ضرورت ہے۔ جو فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اللہ پاک جلد کشمیری مسلمانوں کو قابض بھارتی فوج سے آزادی دلائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Azad Kashmir Election is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 July 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.