
دنیا کی 90 فیصد معیشتیں سست روی کا شکار
پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ بڑی حوصلہ افزا۔۔۔۔ پاکستانی معیشت پر عالمی معاشی سست روی کے اثرات زیادہ شدت سے ہوئے ہیں
رانا زاہد اقبال
بدھ 30 اکتوبر 2019

(جاری ہے)
پاکستان جس کی معیشت پہلے ہی کافی مشکلات کا شکار ہے، اس پر اس عالمی معاشی سست روی کے اثرات زیادہ شدت سے ہوئے ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری اور تجارتی خسارے کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سکڑ گئی ہیں، حکومت کی بہتری کے لئے کی گئی کوششیں بھی مفید ثابت نہیں ہو رہی ہیں۔ آنے والے وقتوں میں پاکستان کی معیشت مزید چیلنجز کا سامنا کرنے والی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہاں آٹو موبیل اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے جو تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہے تھے اب ان وہ دونوں بھی سنگین بحران کی زد میں ہیں۔ صنعتی سرگرمیاں جو پہلے ہی سست روی کا شکار تھیں تھم سی گئی ہیں۔ بینکوں سے کمرشل سیکٹر میں جانے والا فنڈ کافی کم ہو گیا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری جو گزشتہ کئی سالوں سے ہی کم تھی مزید سکڑ گئی ہے۔ ہر رپورٹ میں طلب میں کمی کی بات ہو رہی ہے۔ طلب کم اس لئے ہے کہ لوگوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں۔ صنعتی تجارتی اداروں میں بھی نوکریاں نہیں ہیں، تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے بلکہ اکثر تجارتی اداروں نے تو ملازمین کی تنخواہیں کم کر دی ہیں، پچھلے 6 سالوں سے کاروبارے ادارے ملازمین کی چھانٹی کر رہے ہیں۔ حکومت کے پاس خود اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ عوام کے ہاتھوں میں پیسے دے سکے تا کہ وہ خرچ کریں اور بازار میں طلب پیدا ہو۔ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 2.5 فیصد پر آ گئی ہے جب کہ ستمبر میں بھارت کی 6 فیصد اور مالیاتی سال 2019ء میں بنگلہ دیش کی جی ڈی پی 8.1 فیصد ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی صنعتی شرح نمو 13 فیصد اور برآمداتی شرح 10.1 فیصد ہے۔
مگر پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ بڑی حوصلہ افزا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 6 ارب ڈالر کے قرض کی پہلی سہ ماہی کا جائزہ اگر چہ اکتوبر کے آخر میں لیا جائے گا تاہم مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے وفد کے پانچ روزہ دورے کے نتائج یقینی طور پر مثبت تاثرات کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔ اگر چہ اسے کوئی بڑی پیش رفت قرار نہیں دیا جا سکتا پھر بھی یہ درست سمت میں آغازِ سفر کی نشاندہی ضرور ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ہے کہ مانیٹری پالیسی سے افراطِ زر کو کنٹرول کیا گیا ہے، نیز بینک زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بہتری لانے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بھی تعریف کی گئی ہے کہ ٹیکس ریونیو میں اضافے اور ٹیکس گزاروں کے ساتھ معاملات میں یہ ادارہ بہتری کی جانب گامزن ہے مگر یہ چونکہ شروعات ہے اس لیے رواں مالی سال کی شرح نمو صرف 2.4 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے البتہ عام آدمی کے لیے یہ خبر دلچسپی کا موجب ہے کہ آنے والے چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ ہماری قومی معیشت کے لیے خسارے کا بڑا سبب بد انتظامی ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ماضی کے برسوں میں مشکل فیصلے نہیں کئے گئے اور معیشت کو کمفرٹ زون میں رکھا گیا۔ ریونیو کے معاملات کو جان بوجھ کر دگر گوں رکھا گیا کیونکہ یہ کام درد سری کا ہے چنانچہ اسے جوں کا توں چھوڑ دیا گیا۔ توانائی کے شعبے کا حالات بھی ٹھیک نہیں ہیں۔ ہم دنیا کی مہنگی ترین بجلی پیدا کرتے ہیں اور لائن لاسز میں ہم دنیا کے سرِ فہرست ممالک میں ہیں۔ اس کا نتیجہ گردشی قرضوں کی صورت میں نکلا اور ملک مقروض ہوتا چلا گیا۔ سارے مسائل کی بنیادی وجہ بد انتظامی اور بد نظمی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
ٹکٹوں کے امیدواروں کی مجلس اورمیاں نواز شریف کا انداز سخن
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
مزید عنوان
Dunya Ki 90 Percent Mueshatain Susat Ravi Ka Shikar is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 30 October 2019 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.