
”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“
سکول ایجوکیشن کے شعبے میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب “کے نام سے شروع ہونے والی میگا سکیم در اصل ایک تحریک کی شکل اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے
جمعرات 2 اپریل 2015

ویسے تو پنجاب حکومت نے تعلیم ،صحت اور دیگر اہم شعبوں میں کئی ایک میگا منصوبے شروع کر رکھے ہیں لیکن سکول ایجوکیشن کے شعبے میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب “کے نام سے شروع ہونے والی میگا سکیم در اصل ایک تحریک کی شکل اختیار کرتی دکھائی دیتی ہے بالخصوص اگر خادم پنجاب محمد شہبازشریف کے اس خطاب کو مد نظر رکھا جائے جس میں انہوں نے بعض تلخ حقائق کا اقرار کرتے ہوئے عزم مصمم کے ساتھ آگے بڑھنے کے عز م کا اظہار کیا - ان کا ماننا تھا کہ ایک طرف گزشتہ چھ سات سال کی مسلسل جدوجہد اور تعلیم کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود ہم اسے منزل نہیں نشان منزل قرار دیتے ہیں یہ ایک طویل سفر کا آغاز معلوم ہوتا ہے -جس کی ایک اہم وجہ ہر سال آبادی یعنی سکولوں کی انرولمنٹ میں اضافہ ہونا ہے -لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو سو فیصد ی میرٹ کے اوپر بھرتی کیا گیا ہے - اس معاشرے میں جہاں ٹیچر ،کانسٹیبل ،پٹواری یا کسی اور بھرتی کے لئے بولیا ں لگتی ہوں،ریٹ مقررہوتے ہوں اور سفارشوں کا انتظار کیاجاتا ہو،نواز لیگ کی حکومت کو اعزاز حاصل ہے کہ کسی دباوٴ کو خاطر میں لائے بغیر اساتذہ کی بھرتی اور ان کی جدید خطوط پر تربیت کو یقینی بنایا گیا ہے -وزیر اعلی محمدشہباز شریف نے انڈومنٹ فنڈ اور ڈاکٹر امجد ثاقب کا خاص طور پر ذکر کیا جس کے ذریعے غریب اور کم وسائل رکھنے والے طلبا و طالبات اعلی اور معیاری تعلیمی اداروں میں علم کی روشنی سے بہرمند ہوتے ہیں-ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے تک یہ ایک ارب روپے سے شروع ہونے والا فنڈ 20ارب روپے تک پہنچ جائے گا جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اس خطے میں کسی بھی ملک میں ایجوکیشن سکیٹر میں ہونے والا اپنا نوعیت آپ کااقدام ہو گا -وزیر اعلی نے یہیں دانش سکول اور اس کے محروم طبقات کے بچوں کو ملنے والے ثمرات کا ذکر بھی کیاجس سے دور افتادہ علاقوں کے یتیم بچوں کو معیاری تعلیم حاصل ہو رہی ہے-اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ محکمہ تعلیم کو در پیش چیلنجز نمایاں کرنا نہیں بھولے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں ہونے والی اصلاحات کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کو یقینی بنانا ہو گا اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چار دیواری ،پینے کا پانی،بنیادی تعلیمی سہولتوں اور اساتذہ کی کمی کو دور کرنے جیسے بنیادی مسائل پر قابو پانا ہو گا-
تعلیم کا فروغ پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے - اس میں کوئی شک نہیں کہ عصر حاضر میں تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ ہوئے بغیر کوئی معاشرہ مہذب معاشرہ نہیں کہلا سکتا۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
ایک ہے بلا
-
عمران خان کی مقبولیت اور حکومت کو درپیش 2 چیلنج
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
صوبوں کو اختیارات اور وسائل کی منصفانہ تقسیم وقت کا تقاضا
-
بلدیاتی نظام پر تحفظات اور سندھ حکومت کی ترجیحات
-
سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی سے نئی تاریخ رقم
-
”منی بجٹ“غریبوں پر خودکش حملہ
-
معیشت آئی ایم ایف کے معاشی شکنجے میں
-
احتساب کے نام پر اپوزیشن کا ٹرائل
-
ایل این جی سکینڈل اور گیس بحران سے معیشت تباہ
-
حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم
مزید عنوان
Parho Punjab Barho Punjab is a national article, and listed in the articles section of the site. It was published on 02 April 2015 and is famous in national category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.