
وفاقی اور صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں ناگزیر
بات سندھ میں صوبائی حکومت کی ہو یا اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی ہر جگہ کارکردگی کو مزید نتیجہ خیز بنانا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی حکومتوں کو 2013 کے الیکشن کے بعد جو انتخابی وعدے پورے کرنے تھے ان کی تکمیل میں وقت کم رہ گیا
جمعرات 21 جولائی 2016

(جاری ہے)
2013 میں جب نواز شریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے تو دہشت گردی ،توانائی بحران اور کمزور معیشت کے مسائل سراٹھائے کھڑے تھے ان محاذوں پر کامیابی حاصل کرنے میں ”شکریہ راحیل شریف“ نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن اگلے 2سال کا سفر اور بھی مشکل اور سخت ہوگا لہٰذا حکومت کو اپنی کارکردگی مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے مزید محنت کرنا ہوگئی، اگلے دوسال میں اگر حکومت اپنا سارا دھیامہنگائی کم کرنے پر مرکوز رکھے تو عوام کی نظروں میں سرخرو ہو جائے گی۔عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے والی مہنگائی کے ذمہ دار مافیاز کے خلاف بھی آپریشن ضرب عضب کرنا پڑے گا، جو طاقتور لوگ عوام پر ہر مہینے مہنگائی کے خودکش حملے کراتے ہیں ان پر بھی ڈرون اٹیک کرنے پڑیں گے ۔ تین سال گزرنے کے بعد وفاقی اور صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں کیونکہ کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینا خو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا وعدہ تھا۔ پہلے سال سب وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھالیکن پھر دھرنا سیاست نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا تھا۔
وزیراعظم نوازشریف کے پاس موقع ہے کہ وہ صحت یابی کے بعد حکومت کو بہتر انداز سے چلانے کے لیے تمام وزیروں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس بلائیں اور اس کے بعد مطلوبہ نتائج اور اہداف حاصل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کرنے والے وزراء کو تبدیل کردیں۔ کابینہ میں تبدیلی کو مثبت انداز سے لینا چاہیے اور مزید اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو موقع دینا چاہیے کہ وہ بطور وزیر بہتر انداز حکمرانی کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں ، جن وزراء کی کارکردگی اچھی ہے ان کو سراہا جائے اور عوام کو بھی بتایا جائے کہ کس وزیرنے کیا کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں، بظاہر ریلوے، گیس ، بجلی ، زراعت، خزانہ کے معاملات میں پیش آنے والی مشکلات اور حاصل کی گئی کامیابیوں کا احاطہ کیا جاتا ہے لیکن داخلہ اور خارجہ محاذوں پر جو کچھ کیا گیا اس کو مزید بہتر انداز سے عوام کے سامنے پیش کرنا ضروری ہے۔ عوام کو کھل کر بتانا چاہیے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کیا ہے اور یہ خارجہ پالیسی کون بناتا ہے۔مشیر برائے قومی سلامی کا تقرر کیسے ہوتا ہے۔ وہ کیا کام کرتا ہے اس نے اب تک کیا گیا کامیابیاں حاصل کی ہیں اس بارے میں پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔
سندھ میں بھی صوبائی کابینہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اہم فیصلے کرنے ہوں گے عوام موجودہ کابینہ کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے یہاں صفائی ستھرائی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانی ہوگئی کراچی سے لاڑکانہ تک تمام اضلاع میں عوام کی زندگی میں بہتری لانے، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے ایشوز پر توجہ دینا ہوگی۔ کرپشن سب سے بڑا ناسور ہے اس پر قابو پانے کے لیے ارادہ اور نیت کرنا ضروری ہے فی الحال اس کی کمی نظر آتی ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین :
متعلقہ عنوان :
مضامین و انٹرویوز کی اصناف
مزید مضامین
-
تجدید ایمان
-
جنرل اختر عبدالرحمن اورمعاہدہ جنیوا ۔ تاریخ کا ایک ورق
-
کاراں یا پھر اخباراں
-
ایک ہے بلا
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
”ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان“ کسان دوست پالیسیوں کا عکاس
-
بلدیاتی نظام پر سندھ حکومت اور اپوزیشن کی راہیں جدا
-
کرپشن کے خاتمے کی جدوجہد کو دھچکا
-
بھونگ مسجد
-
پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا عزم
-
کسان سندھ حکومت کی احتجاجی تحریک میں شمولیت سے گریزاں
-
”اومیکرون“ خوف کے سائے پھر منڈلانے لگے
مزید عنوان
Wifaqi or Sobai Kabina Main tabdeeliyaan Naguzir is a political article, and listed in the articles section of the site. It was published on 21 July 2016 and is famous in political category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.