
منفرد افطاری اور سیا ست
بدھ 12 مئی 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
اس ملا قا ت کے بعد ایسے چند صحا فیوں نے کسی ملا قا ت کے حوالے سے نہیں بلکہ اپنے ذرائع سے بہت سی با تیں کی ہیں اور بقول انکے حا لات یہ بتا رہے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی مد ت اقتدارپورا نہیں کر سکیں گے اور عید الفطر کے بعد اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں ۔ ایک اور اہم صحا فی یہ کہتے ہیں نوا ز شریف اور شہبا ز شریف ایک ڈیل کے تحت ملک سے با ہرہونگے اور چند لو گ ڈیل کا لفظ ہی استعمال نہیں کر رہے بلکہ ایک انتظا م کے تحت جس میں ادائیگیاں بھی کسی طر ح کی گئی ہیں اور جنہیں منا سب وقت پر سا منے لا یا جائیگا یا نہیں سا منے لایا جائیگا ۔ اس انتظا می معا ملات کو بعد ازاں تشت ازبام کیا جا سکتا ہے ۔ شہبا ز شریف اور حمزہ شہبا ز کی ضما نتوں کے بارے میں یہی وائے ہے کہ وہ اسے انتظا می معا ملا ت کا حصہ سمجھتے ہیں ۔ مشہور زما نہ لا ہور کے گو گی بٹ جو در جنوں قتل اور اقدا م قتل کے مقد ما ت میں مطلو ب رہا ہے وہ بھی ضما نت پر رہا ہو گیا ہے اور کہنے والے کہتے ہیں کہ وہ تمام سا تھیوں سمیت ایکٹو ہو رہے ہیں۔ ایک اور صحا فی تو یہ کہتے ہیں کہ حا لیہ سعودی عر ب کے دورہ تو شریف برادران کے معا ملا ت کے گر د گھو متا ہے۔ معا ملا ت علا قا ئی سیا ست یا پھر جغرا فیا ئی نو عیت کے ہوں یا ر لو گ نے تمام معا ملات کو میاں برادران کی رہائی اور اقتدار کی حوا لگی کی بابت بڑے پر یقین نظر آتے ہیں ۔ اسلام آباد میں چین ، بر طا نیہ کے سفا رتکا روں سے ملا قا ت کے بعد چو ہدری نثار علی سے اہم ملا قا ت نے تو یہ با ت وا ضع ہو گئی ہے کہ چو ہدری نثار علی وزیر اعلی پنجاب اور شہبا ز شریف وزیر اعظم پا کستان ہونگے اگر بر طا نیہ میں مقیم میاں نواز شریف اپنے بھائی پر اعتماد کر نے کو تیار ہو گئے اور نواز شریف کی چا بی مریم صفدر کے ہا تھ میں ہے ۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں یہ ملا قا تیں کیں تو پی دی ایم کے سر برا ہ کو ملنا بھول گئے کیو نکہ حا لات یہ بتا رہے ہیں کہ اب کسی لا نگ مارچ یا جدو جہد کی چنداں ضرورت نہیں ہے اور فضل الر حمن نے کمین گاہ کی طر ف دیکھا تو ہو گا اور اپنے دوستوں سے ملا قا ت بھی ہوگئی ہو گی ۔ آصف علی زرداری نے سب سے پہلے معا ملا ت در ست کر نے کا بیڑہ اٹھا یا ، تبھی تو پی ڈی ایم ٹو ٹ پھوٹ گئی اور ما ل غنیمت لو ٹنے میں مصروف ہو گئے ۔ پنجاب میں نئی صف بندی ہو رہی ہے ۔ سیا ست کی بسا ط پر مہرے بجائے جا رہی ہیں لیکن پا کستان پیپلز پارتی کو ابھی خورشید شا ہکی فکر لا حق ہے لیکن مجمو عی طور پر وہ خفیہ ملا قا توں اور پیغا ما ت کے تبا دلوں پر مطمئن ضرور ہیں ۔
N.R.O ہوا ہے یا انتظا ما ت یہ بات طے ہے کہ عمران خان کا اس میں کوئی ہا تھ میں نہیں ہے اور وہ پہلے بھی دوست تھے اور آج بھی درست کہہ رہے ہیں کہ وہ این آر او نہیں دیں گے ۔ اگر یہ سب کچھ ایسا ہی ہے تو وہ با لا بالا ہے جس کا اظہار ملغو ف انداز میں میز بان افطار پارٹی نے کر دیا ہے ۔ آخر میں افطاری پارٹی میں یہ با ت کھلے عام کی گئی کہ ا ن کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی بر قرار رکھنے سے کوئی تعلق نہیں ہے وگر نہ کو نسا مشکل کا م ہے کہ وزیر اعلی کو نہ ہٹا یا جاسکے ۔ یقین اس بات سے ہو سکتا ہے کہ حا لیہ بارشوں میں بار تھی میں 28کروڑ کی لا گت سے سٹیڈیم ٹو ٹ پھوٹ گیا لیکن کسی کو احسا س نہیں۔ قارئین کرام ! مو جو دہ سیا سی حا لات اتنے آسان اورسا دہ نہیں کہ سب کچھ ہو جائیگا۔ حقیقت میں تمام سیا سی جما عتوں نے ایک سی شخصیت کو گھیر رکھا ہے اور وہ بہت مجبور اور بے بس نظر آتا ہے ۔ جو فا ئدہ اٹھا ئیگا وہ اپنی سیا ست ہمیشہ کیلئے ختم کر بیٹھے گا۔ ہمارے سیا ست دان محض اقتدار کا سو چتے ہیں اورنچوانے والے انہیں خو ب انچواتے ہیں لیکن عمران خان اس سے مختلف ہو گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.