
نالائق وزیراعظم
ہفتہ 20 مارچ 2021

ارشد سلہری
اب کیا ہے ۔کابینہ کا کوئی ممبر خوش نہیں ہے۔
(جاری ہے)
ایم این ایز الگ ناراض ہیں۔ ایک پائی کا فنڈ ریلیز نہیں کیا جارہا ہے۔
اسمبلی میں کوئی بل منظور نہیں ہو رہا ہے۔پارٹی میں انتشار ہے۔مخالفین میں اضافہ ہورہا ہے۔اپوزیشن کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔احتجاجی مارچ کی کال دے دی گئی ہے۔مہنگائی دن بدن بڑھ رہی ہے۔عوام بھوک سے مرنے لگے ہیں۔مگر یہ نالائق وزیر اعظم ملک کی سمت درست کرنے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے جنون میں مبتلا ہے۔کھلاڑی ہے مگر سیاست سےاناڑی ہے۔سلیکٹیڈ ہے۔چنتخب ہے۔یہودی ایجنٹ ہے۔سیاسی وژن سے کورا ہے۔اسے کیا معلوم سیاست کیا ہوتی ہے۔ برگر کھانے والے اور جینز پہنے والے سیاست کریں گے۔ اپنے ہی لوگوں پر نیب کے چھاپے پڑتے ہیں۔سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاررہی ہے۔یہ کیا کھیل کھیلا جارہا ہے۔باعزت اور معزز پارلیمنٹیرین کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں۔
این آر او نہیں دوں گا۔سمجھوتا نہیں کروں گا۔ان باتوں سے ملک چلتے ہیں۔تین سال ہوگئے ہیں ۔اک منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے۔کرپشن کی ریکوری بھی کوئی خاص نہیں ہے۔صرف ڈھائی دوسو ارب ریکور کیے ہیں۔نیا کستان ،ریاست مدینہ سب ڈھکوسلے ہیں۔کہاں ہیںملازمتیں،گھر کہاں ہیں۔تین سال میں بس پانچ سو گھر تعمیر ہوئے ہیں ۔
نالائق وزیراعظم قابل قبول نہیں ہے۔وزرات سے ہٹانا ہی سب کےلئے بہتر ہے۔حد ہوتی ہے۔جولوگ ہمارے دروازوں کے سامنے سے گزرنےکی ہمت نہیں رکھتے تھے۔اس نے انہیں اسمبلیوں میں لا بیٹھایا ہے۔ کئی تووفاقی وزیر بن گئے ہیں۔ٹکے ٹکے کے لوگ ٹی وی ٹاک شوز میں برابر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔ یہ کسی تبدیلی ہے۔ ہر چیز کا بیڑا غرق کردیا ہے۔اپوزیشن متحد ہے۔لانگ مارچ پر سب کا اتفاق ہے۔فاشسٹ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔
ایوان بالا کے انتخابات ہی دیکھ لیں ۔کہتا ہے ووٹوں کی خرید و فروخت ہوتی ہےمگر خود جان کے لالے پڑے ہوئے تھے۔پارٹی میںکھلبلی مچی تھی ۔ ایم این ایز اورایم پی ایز سنبھالے نہیں جارہے تھے۔ آخر کار بڑے پاپا کو ہی آگے بڑھ کر معاملات سنبھالنے پڑے تھے۔ نظام کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ ایسے نہیں ہوتا ہے۔سیاست سیکھنا پڑتی ہے۔کرکٹ کھیلنے اور سیاست کرنے اورملک چلانے میں بہت فرق ہے۔
نظام خاک بدلنا یا درست کرنا ہے۔نظام سے جڑے لوگ جب ساتھ نہیں دیں گے تب تک نظام بدل سکتا ہے اور نہ ملکی سمت درست ہو سکتی ہے۔اس سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ہے۔عقل سے کام لینا ہوگا۔مقدمات ختم کریں۔ٹرائیل بند کیا جائے۔نیب کا ادارہ ختم کردیا جائےبصورت دیگر استعفا دیں اور گھر جائیں۔ہم ملک و قوم پر نالائق وزیراعظم مزید برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔عوام کی حالت دیکھ کر اب تو رونا آتا ہے۔ہم عوام کے ساتھ اور ظلم برداشت نہیں کریں گے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.