
لاحاصل باتیں!!!
ہفتہ 11 جولائی 2020

عائشہ نور
(جاری ہے)
گویا پاکستان کا نظام , مغربی جمہوری ممالک کے مقابلے میں قطعی طورپر ناکام ہے۔ مغربی جمہوریت کےعلمبردار بتائیں کہ کیا مغربی جمہوریت میں ایسا ہوتاہے ؟؟؟ بالکل بھی نہیں بلکہ ایسا صرف " جنگل کے قانون "میں ہی ممکن ہے۔ ہم صرف خوابوں اور خیالوں کی دنیا کے باسی ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے ایک " نظام " قائم کیا ہوا ہے ۔ درحقیقت ہم کوئی " نظام " قائم کر ہی نہیں سکے اور نہ ہی ہم " قوم " بن سکے ہیں ۔ یہ تو لوگوں کا ایک ہجوم ہے , جو جس طرف چاہے ریوڑ کی طرح ہانک کر لے جائے ۔ جنہیں ہم اپنا قائد سمجھتے ہیں , وہ ہم سے " گڈریے" سا سلوک کرتےہیں ۔ کبھی قیادت کے نام پر کبھی سیاسی جماعت کےنام پر ہمیں ذہنی غلام بنایا جاتاہے ۔ ہماری حثیت کسی ریوڑ میں شامل بھیڑ جیسی ہے !!! ہم نسل در نسل ان غلام گردشوں میں بھٹک رہےہیں۔ ہماری جان و مال , عزت و آبرو کوئی معنی نہیں رکھتی نہ ہماری کوئی مرضی یا فیصلے کا اختیارہے ۔ ہمیں گاجر مولی کی طرح تفریحاً کاٹاجاتاہے ۔ سیاسی داداگیر ہم پر نیتاگیری کرتےہیں۔ ہمارےووٹ سے ایوانِ اقتدار تک پہنچتےہیں , ہمارے محصولات پر پلتے ہیں ۔ ہمارا خون چوسنے والی یہ جونکیں , جنہیں ہم خودپر آپ مسلط کرتےہیں , ہمارے خون کو مفت کا مال سمجھتے ہیں۔ غریب کا خون بہت سستا ہےبھئ , بہت بےوقعت , بہت بے قدر , بے حثیت , بے مول ۔ ارباب اختیار کےایوانوں سے آئےروز طنزیہ آتی تو ہیں کہ "جاو بھئ تمہارے خون کی رتی بھر بھی قیمت نہیں , بہتا ہے تو بہے , ہمیں کوئی غرض نہیں , ہمیں سیاست کی دوکان چمکانے دو , انصاف دینے کےلیے فالتو وقت نہیں ہمارے پاس " ہمیں کب سنائی دےگا ؟؟؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عائشہ نور کے کالمز
-
میرا حجاب ، اللہ کی مرضی!!!
منگل 15 فروری 2022
-
غلام گردش!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
صدائے کشمیر
اتوار 23 جنوری 2022
-
میرا سرمایہ ، میری اردو!!!
بدھ 12 جنوری 2022
-
اختیارات کی مقامی سطح پر منتقلی
بدھ 29 دسمبر 2021
-
ثقافتی یلغار
پیر 20 دسمبر 2021
-
"سری لنکا ہم شرمندہ ہیں"
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
چالاکیاں !!!
ہفتہ 27 نومبر 2021
عائشہ نور کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.