گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا خطہ

ہفتہ 15 اگست 2020

Dr Shahid Siddique

ڈاکٹر شاہد صدیق

مجھے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی صورت میں مستقبل کو بھانپ لینے والی وہ شخصیت یاد آ رہی ہے جنہوں نے کہا تھا کہ قیامِ پاکستان کی مخالفت کرنے  والوں کی باقی زندگی اپنی  ہندو حکمرانوں  کو وفاداری ثابت کرتے ہوئے گزرے گی – آج وہ سب کچھ کشمیر کی صورت اور  بھارت کے مسلمانوں پہ عیاں ہو رہا ہے- گاندھی کی زلف کے اسیر آج جسے اپنی غلطی تسلیم کر رہے ہیں وہ کل ایک ایسا دھوکہ کھا چکے ہیں کہ اس کے نقوش مٹانے  کے لئے اپنے خون کی ندیاں بہانے کو تیار ہیں- بغل میں رکھی چھری کے ساتھ ساتھ رام رام کی مالا جپنے والے انگار کی وہ بارش کئے ہوئے ہیں کہ ہر جلتا اس نفرت سے پناہ مانگ رہا ہے- ستائیس رمضان المبارک کو دنیا پہ ابھرنے والا ملک نبی آخرالزماں کی بشارت کا امیں بنا کل انشاء اللہ اسلام کا قلعہ بھی ثابت ہو گا- خطے کے بدلتے رنگ روپ نے یوں خون سفید کر دیے ہیں کہ ہر کوئی اپنا سوچ رہا ہے اور خود غرضی میں اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ اسے اپنے بیگانے کا بھی ہوش نہیں ہے- وہ سب انڈے اس ٹوکری میں ڈال رہا ہے جس کی مدد کے  ماضہ میں مدد کے لئے پہنچنے والے بحری بیڑے سدا سمندروں میں ہی رہے اور کبھی بھی ساحلوں کو نہیں لگے – بھیڑیا ہمیشہ ریوڑ سے ایک ایک بکری علیحدہ کرتا ہے اور اپنی دعوت کا انتظام خود کرتا ہے – یہی حالات اب وہ مشرقِ وسطیٰ میں لکھ رہا ہے – یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ ٹرمپ بہادر کی موجودگی میں ٹیلی کانفرنس کے دوران ہوا معاہدہ  یقینا" اس پشین گوئی کی جانب پہلا قدم ہے کہ اب یہود و نصارا کے قدم احد کے پہاڑوں تک پہنچیں گے-
قائد اعظم محمدعلیؒ  کا فیصلہ کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینوں کو اپنا ملک اور اپنی زمین نہیں مل جاتی – ان کا قتلِ عام رک نہیں جاتا اور ان کا مستقبل ان کے اپنے  کئے فیصلوں کے مطابق نہیں ہوتا – گریٹر اسرائیل کے کھیل رچانے والوں نے پہلے لبنان کی صورت ایک خونی تماشا دکھایا – کچھ ڈرایا دھمکایا اور ریوڑ کی بکریوں کو الگ الگ کرنے کے منصوبے کی داغ بیل  ڈالی- کشمیر پہ آواز نہ اٹھانے والے – او آئی سی کا جلاس نہ بلانے والے  اسرائیل امریکہ سے معاہدہ کرنے میں یوں  جلدی میں تھے کہ کسی سے نہ مشورہ ہوا اور نہ کسی کا مفاد  سامنے رکھا گیا- ہم کل بھی شاید کرائے کے محافظ تھے اور آج بھی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :