کشمیر آزاد ہوگا…عمران خان دہلی پر اسلامی پرچم لہرائیں گے

جمعہ 9 اگست 2019

Gul Bakhshalvi

گل بخشالوی

اللہ رب العزت نے قرآن کریم کی سورة الرعد میں فرمایا ”بے شک اللہ اُس وقت تک کسی قوم کی حالت تبدیل نہیں کرتا جب تک وہ لوگ خود اپنی حالت کو تبدیل نہ کردیں “۔
بھارت کے ہندونسل پرست وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی حالت بدلنے کی ابتداکردی اللہ تعالیٰ اب قوم کی حالت بدلے گا ۔نریندر مودی نے پہلے ہندوستان کے مسلمان پر بھارت کی سرزمین تنگ کی اور اب راکھ میں دبی ہوئی سُلگتی چنگاری کو چھیڑاہے ۔

کشمیر کی ذاتی حیثیت ختم ہونے سے چنگاری بھڑک اُٹھی ہے کشمیری اپنے کشمیر پر قربان ہونے کیلئے پیدا ہوتے ہیں وہ بھارتی فوج کے ظلم وستم میں زندگی کی آنکھ کھولتے ہیں اور شہادت کے رتبے میں مسکراتی کھلی آنکھوں کیساتھ موت کو گلے ہیں ۔
شہادت کا ویزہ ہر وقت اُن کے فطری شعور کی جیب میں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری جھکنے والی قوم نہیں بھارت کی بربریت کی آگ میں جنگ آزادی دنیا دیکھ رہی ہے اور اب نریندر مودی کی حکمرانی میں کشمیر کی انفرادی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی عوام عملی طور پر کشمیری قوم کیساتھ جنگ آزادی میں کمربستہ ہوگئی ہے ۔

نریندر مودی نے بھارت کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ایک یزید تھا جس پر رہتی دنیا تک لعنت کی برسات برستی رہے گی دوسرا مودی ہوگا جس کی لاش پر وطن پست ہندوستان تھوکتے نظر آئیں گے ۔خدا کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں کشمیری قوم اور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وستم کی آہوں سے عرشِ الہٰی کانپ اُٹھا ہے بھارت نے اپنے عبرتناک انجام کا آغاز کر دیا ہے بھار نے اپنی حالت بدلنے کی ابتداکردی ہے اب بھارت بھارت نہیں رہے گا کشمیر کیساتھ دہلی پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا ۔

روزنامہ نوائے وقت 13ذی الحج2مئی 1996ء کو پیربنجر کی پیشنگوئی کے مطابق عمران خان ہنگامی طور پر قیادت سنبھالیں گے دنیائے اسلام بشمولیت چین کے اسلامی بلاک بنے گا عمران خان پاکستان کو سپرپاور بنائیں گے ۔دہلی پر اسلامی پرچم لہرائیں گے جن ممالک کے آخر میں ن آتا ہے اُن پر مشتمل اسلامی بلاک بنے گا عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا ۔

چند ریٹائرڈ جرنیل اور پاکستان کی مظلوم عوام پاکستان کے اصل حکمران ہوں گے، پاکستان دنیا میں ایک مثال ہوگا ۔بڑے سیاسی خاندان اور اُن کے پس ِپردہ حواری زمین بوس ہوجائیں گے ملک کو لوٹنے والے بیورکریٹس اور سیاستدان یومِ حساب سے گزریں گے غریب اور محب ِوطن قبال عمران خان کا ساتھ دیں گے ۔عمران خان کا ستارہ صدی کے آخر میں عروج پر ہوگا ایک جماعتی نظام میں وزیر اعظم کا عہدہ ختم ہوجائے گا ایک بڑے سانپ کے منہ میں قید عوام کو عمران خان سانپ کے منہ سے نکالیں گے ۔

عمران خان اُس سانپ کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا ۔
پیر بنجر کی پیشنگوئی کے آثار نظر آنے لگے ہیں تبدیلی کے آثار دنیا دیکھ رہی ہے ۔عمران خان کے ہاتھ میں وہ لاٹھی نہیں جسے پہاڑ پر مارکر چشمے پھوٹ پڑیں پاکستانی قوم کو پاؤں پر کھڑے ہونے میں وقت لگے گا ۔بھارتی وزیر اعظم کی شیطانی کے جواب میں قومی سطح پر حکمران جماعت کے وزیر اعظم اور افواجِ پاکستان کے اقدامات مذہبی اور قومی اُمنگوں کے پیش نظر حوصلہ افزا ہیں ۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور تو ہوگئی لیکن پارلیمنٹ سے قومی یکجہتی کی جو آواز دنیا بھر میں گونجنی چاہیے تھی اپوزیشن کے خودپرست رہنماؤں نے گونجنے نہیں دی ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پی پی اپنی تقاریر میں نہ تو کشمیری پر ہونیوالے ظلم وستم کا برملا ذکر کیا اور نہ ہی قومی اور مذہبی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ۔

اپوزیشن کے رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں اتنا برابھلا بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی کو نہیں کہا جتنا برابھلا سیاسی جماعتوں کے قائدین سے متعلق کہا گیا ۔اجلاس میں یہاں تک کہا گیا کہ قوم کشمیر کے مسئلے پر افواجِ پاکستان کیساتھ ہے لیکن ایک سیاسی جماعت کے وزیر اعظم کیساتھ نہیں اس بیانیے سے وطن عزیز میں مارشل لاء کی حوصلہ افزائی کی طرف اشارہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کی توہین ہے ۔

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار پارلیمنٹ کا حسن ہے لیکن مسلم لیگ ن کے احسن اقبال ،مشاہد اللہ خان ،شہباز شریف اور آصف زرداری کی سوچ پر قوم ماتم کے سوا کر بھی کیا سکتی ہے کیا ہی بہترہوتا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اور حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی اپنے اختلافا کو بالائے طاق رکھتے اور پاکستان سے اپنی محبت میں کشمیری قوم کے نام دنیا بھر کو پیغام دیتے جہاں کشمیری عوام کی آنکھو سے آنسو کا قطرہ گرے گا پاکستان کی عوام وہاں پر اپنا خون دے گی۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :