
کراچی والوں سے محبت کریں
ہفتہ 12 ستمبر 2020

گل بخشالوی
لیکن بلاول صاحب یہ پیسہ آپ کے باپ کا بھی نہیں یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا خون پسینہ ہے اور وفاق جانتا ہے کہ یہ پیسہ کہا ں،کیوں اور کیسے استعمال کیا جائے گا وزیرِ اعظم پاکستان خارجی اور داخلی معاملات پرعسکری قیادت کے ساتھ وطنِ عزیز کی اندرونی اور بیرونی معاملات کے فیصلے باہمی مشاورت سے ملکی مفاد میں کرتے ہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ اس وقت سپریم کورٹ افواجِ پاکستان اور حکومت ایک پیج پر ہیں وفاق کے تمام تر فیصلے قومی اور عوامی مفاد میں ہیں نمبر سکورنگ کرنے والے ایک صحافی کہ اس سوال پر کہ کراچی کو و فاق کے حوالے کیا جارہا ہے پر وزیرِ اعلیٰ کا برہم ہونا غلط نہیں جواب میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت تین سال میں کراچی کی موجودہ صورتِ حال بدل کر رکھ دے گی!
موجودہ حالات میںعوام کا میڈیا والوں ،بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ کراچی کی بد رین صورتِ حال اور شہریوں پر رحم کریں پوائنٹ سکورنگ بند کر دیں تم لوگوں کو اپنے سابقہ دو رِ اقتدار میں کراچی اور کراچی والوں کا خیال کیوں نہیں آیا اگر وفاقی حکومت کراچی پیکج میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں کور کمانڈر کراچی اور این ڈی ایم اے کے تعاون اور زیرِ نگرانی ترقیاتی کا م کرنا چاہتی ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہے لیکن عام تاثر ہے کی عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے کراچی والوں کے دل جیت لئے ہیں مخالفین کے پیٹ میں درد ہے تو اس لئے کہ اگر وفاق کراچی کو روشنیوں کے شہر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا سیاسی مستقبل تاریک ہو جائے گا یہ ہی اصل وجہ ہے لیکن جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب ماتم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لئے کہ کراچی کے معتبر لوگ حقائق کو سمجھ گئے ہیں کراچی کی بہتری کے لئے وفاق اور سندھ کے حصوں پر بحث فضول ہے بہتر ہو گا کہ کراچی والوں کی ابتر حالت پر سیاست چھوڑ کر کراچی والوں سے محبت کریں ان کی مشکلات کا حل نکالیں ان کے دل جیتیں !!
احتساب عدالت کے باہر آصف علی زرداری سے ایک اخبار نویس نے سوال کیا کہ شہباز شریف تو کہہ رہے تھے کہ اگر میں نے زرداری کو سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہوگا کیا اور آپ نے اسے گلے لگایا تو آصف علی زرداری نے کہا سیاست میں کھبی کچھ اور کھبی کچھ ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.