پاکستان،سعودی عرب یک جان دو قالب

منگل 19 فروری 2019

Muhammad Sohaib Farooq

محمد صہیب فاروق

پاکستان اورسعودی عرب یک جان دوقالب کا مصداق ہیں کرہ ارض پرپہلی ریاست مدینہ جس کامقصدایک آزادانہ ماحول میں احکام خداوندی اعلائے کلمة اللہ اورفرامین رسالت مآب ﷺکی بجآوری تھا جس کے لئے مہاجرین مکہ نے اپناتن ،من ،دھن سب کچھ قربان کردیاقیام پاکستان میں بانیان پاکستان کے پیش نظربھی یہی مقصدتھااس لئے تحریک پاکستان کے ہرسپاہی کی زبان پرایک ہی نعرہ تھاکہ پاکستان کا مطلب کیا؟ لاالہ الاللہ ،الغرض ہردوممالک کے قیام کی اغراض ومقاصدبھی ایک ہی نظریہ اورمقصدکاحاصل ہیں ۔

سعودی عرب پوری دنیاکے مسلمانوں کاروحانی ومذہبی مرکز ہے جس سے انکی غیرمتزلزل انتہائی جذباتی محبت قائم ودائم ہے ۔حرمین شریفین جیسے مقدس مقامات کی وجہ سے اس لگاؤمیں غیرمعمولی جذباتی لگاؤ کا عنصرپیداہوجاتا ہے پاک سرزمین کا ہرپیروجوان جس طرح ہرلمحہ ملک خدادادکی سالمیت وخودمختاریت اوردفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوارہے اس سے بھی کئی گنازیادہ وہ اپنی امیدوں کے مرکزسعودی عرب کی سالمیت کوعزیز رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیامیں موجود مسلم ممالک میں سے پاکستان کویہ اعزازسب سے نمایاں طورپرحاصل ہے کہ سعودی عرب کی اندرونی وبیرونی سرحدوں کی حفاظت اوروہاں کی عسکری قیادت کوعملی تربیت دینے اورحرمین شریفین کی توسیع وانتظام وانصرام اورعالم اسلام کی اتحادی فوج کی سپہ سالاری کی بات ہو توسعودی عرب کی نظراعتماداگرکسی ملک پرپڑتی ہے تووہ صرف پاکستان ہے اقبال کے شاہینوں نے ان کی خواہش ۔

(جاری ہے)

۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے 
نیل کے ساحل سے لے کرتابخاک کاشغر
کوپوراکرنے لے لئے سردھڑکی قربانی لگادی ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کا وزیراعظم عمران خان کے سامنے اس بات کا اظہارکرنا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیرہی سمجھیں اورمیں پاکستان کو اپناگھرسمجھتا ہوں جہاں سعودی عرب کی پاکستان سے والہانہ محبت کی عکاسی وترجمانی کرتا ہے وہیں پاکستانی عوام کی خادم الحرمین شریفین سے وفاداری کا بھی عملی ثبوت ہے ۔

پاکستان کے 20لاکھ ہنرمندفرض شناس جوان سعودی عرب کی ترقی میں ہمہ وقت اپنی بہترین صلاحیتوں اورمہارتوں کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات روزاول سے انتہائی دوستانہ ہیں اورہرگذرتے دن کے ساتھ اس میں بہتری آئی ہے ۔
پاکستانی فوج دنیاکی مضبوط وبہترین فوج ہے جس کاسپاہی سے لیکرجرنیل تک حرمین شریفین کی حفاظت کواپنے لیے باعث سعادت ونظریہ نجات سمجھتا ہے اورسعودی عرب بھی اس کا قدردان ہے معاشی واقتصادی طورپرپاکستان پرجب بھی کڑاوقت آیا سعودی عرب نے اس کا بھرپورساتھ دیا اورہرلحاظ سے معاونت کی ۔

شہزادہ محمدبن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان سے اقتصادی شراکت داری کو تقویت ملے گی سعودی عرب کی پاک چین اقتصادی راہداری کی حوصلہ افزائی اورشمولیت اوراس کے علاوہ دیگرایم اویوزکے ذریعے دونوں ممالک کی معیشت کواڑان ملے گی مسلم ممالک خصوصاعرب دنیاکے ساتھ مسلم ایشیائی ممالک کے غیرمعمولی مراسم وہ حقیقت ہے کہ جس سے انقلاب برپاہوسکتاہے ذوالفقاعلی بھٹومرحوم ،شاہ فیصل مرحوم اوراس وقت کے کچھ مسلم فرمان رواؤں نے جس باہمی محبت ویگانگت کوقائم کرنے کے لئے اپنی کوششیں کی تھیں اگروہ برآورہوجاتیں توآج دنیا کا نقشہ کچھ اورہوتامگرکچھ قوتیں اس خواب کو شرمندہ تعبیرہونے کے راستہ میں رکاوٹ ہیں جن کا سدباب بیحدضروری ہے ۔

پاکستان اورسعودی عرب اس وقت تاریخ کے جس موڑپرکھڑے ہیں اگروہ باہمی طورتعلقات کو زیادہ سے زیادہ استوارکرتے ہیں تویہ ایک بہت بڑانیک شگون ہوگا ۔
شہزادہ محمدبن سلمان کا آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ 20ارب ڈالرکی طویل مدتی سرمایہ کاری اورباہمی درآمدات وبرآمدات کو فروغ دینے کا اعلان کرنا ہردوممالک کی معیشت کو مستحکم کرے گا۔سعودیہ کاپاکستان میں 10ارب ڈالرسے آئل ریفارمری لگانا اور3ارب ڈالرمالیت کا تیل ادھاردینا جس میں ہرماہ 25کروڑمالیت کا تیل دیاجاناانتہائی خوش آئند ہے۔

صدرپاکستان کی جانب سے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سب سے بڑاسول اعزازنشان پاکستان اوربھرپورپروٹوکول خادم الحرمین شریفین کے لئے جہاں عزت افزائی کاباعث ہے وہیں بطورمسلمان ہمارااخلاقی وقومی فریضہ بھی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے حجاج کرام کے لئے امیگریشن میں سہولت اورپاکستانی قیدیوں کی رہائی اورویزہ فیس وقوانین میں نرمی بارے شہزادہ محمدبن سلمان کافوری عمل درآمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لئے ہرلحاظ سے کامیاب اورمددگاررہااوراس نے مستقبل کے حوالہ سے دنوں ممالک کوایک دوسر ے سے بہت قریب کردیا امیدہے کہ یہ دوستی ہمیشہ قائم ودائم رہے گی ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :