
قطری خط سے سرمایہ کاری تک
بدھ 26 جون 2019

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
میں چونکہ عرصہ بیس سال سے دوحہ قطر میں مقیم ہوں ،اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ قطری لوگوں کے دل بہت بڑے ہیں اور وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے دھڑکتے بھی ہیں،اسی لئے وہ پاکستانیوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔امیرِقطر کا حالیہ دورہ پاکستان اور سرمایہ کاری کے عندیہ نے میری اس بات پر مہر صادق ثبت کر دی ہے اور چند سال قبل اعجازالحق کے اُس بیان کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے کہ قطر بھلے چھوٹا ملک ہو مگر ان کے دل بہت بڑے ہیں۔اب چلتے ہیں قطری خط کی حقیقت و اہمیت کی طرف،اس بات کا سہرا بھی موجودہ وزیرِاعظم عمران خان کو جاتا ہے کہ جس نے سابق وزیرِاعظم اور اس کی ٹیم ممبران کے اثاثوں اور کرپشن کی ایک لمبی فہرست دھرنے کے دوران پاکستانی عوام کے سامنے پیش کی۔شروع شروع میں تو مجھے بھی لگا کہ سب بکواسیات،سیاسی چال اور عوا م کے جذبات سے کھیلنے والی باتیں ہیں ،جو چند روز بعد دودھ کے ابال کی طرح بیٹھ جائیں گی،مگر جب شیخ حمد بن جابر کے قطری خط کے حوالہ سے ان کا جھوٹ عوام اور عدالت کے سامنے آیا تو لاکھوں لوگوں کی طرح مجھے بھی اپنی رائے پر نظرِثانی کرنا پڑی کہ محترم پاکستان کے لئے نہیں بلکہ اپنے کاروبار،ذاتی سرمایہ کاری کو بڑھانے،فلیٹ خریدنے ،انڈسٹری لگانے اور خاندانی اثاثوں میں اضافہ کے لئے سب کر رہے تھے۔اس غرض اور لالچ میں ”سرکار“نے ملک،ملکی مفاد،عوام اور اداروں کو کہیں بہت پیچھے پھینک دیا ہوا تھا۔ایسی پیدا کردہ مشکلات میں نئی حکومت کا قطر سے نئی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری اور اس کے تحفظات کا یقین دلانا بلاشبہ حالیہ حکومت کا احسن قدم ہے،اس سلسہ میں موجودہ حکومت کی پوری ٹیم بشمول سفیرِپاکستان سید احسن رضا سے لے کر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ اعظم کے مشیر زلفی بخاری تک سب دادوتحسین کے مستحق ہیں،خدا کرے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی یہ کشتی برُے سیاسی موسموں کا مقابلہ کرتے ہوئے خوش حالی کے سمندر مین یونہی رواں دواں رہے۔آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.