
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- مستنصر بلوچ
- خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل سکواڈ کا قابل فخر سپاہی، عنایت اللہ ٹائیگر
خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل سکواڈ کا قابل فخر سپاہی، عنایت اللہ ٹائیگر
منگل 13 جولائی 2021

مستنصر بلوچ
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایسی سیکڑوں خود کش جیکٹس کو ناکارہ بنانے والے عنایت اللہ ٹائیگر نے 1998 میں بطور کانسٹیبل خیبرپختونخوا پولیس جائن کی اور سال 2000 میں خصوصی ٹریننگ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن گئے، عنایت اللہ نے اپنے کیریئر کا پہلا بم سال 2001 میں ناکارہ بنایا اور آج 21 سال گزر جانے کے بعد بھی عنایت اللہ کا حوصلہ پست ہوا نہ ہی بم ناکارہ بناتے وقت زخمی ہاتھوں میں کپکپاہٹ کا احساس ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
عنایت اللہ نے جب بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر کام شروع کیا تو خیبر پختونخوا پولیس کے پاس وسائل کی شدید کمی تھی، ایک موٹر سائیکل، دستی بیگ میں موجود ایک خنجر، پستول اور تاریں کاٹنے کے لئے ایک کٹر، ان اوزاروں کے سہارے محض جذبہ ایمانی ، شوق شہادت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر عنایت اللہ نے مختصر عرصے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مضافات میں 150 سے زائد مختلف اقسام کے بم ناکارہ بنا کر سیکڑوں قیمتی جانوں کو دہشتگردی کی نظر ہونے سے بچایا۔
یہی وہ موقع تھا جب بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے ستائے ڈیرہ اسماعیل کے باسیوں نے عنایت اللہ کو نہ صرف ایک مسیحا اور ہیرو کے طور پر جانا بلکہ عنایت اللہ کی جاں فشانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں "ٹائیگر" کے ٹائٹل سے بھی نواز دیا۔
یہ وہ دور تھا جب امریکی افواج نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پر چڑھائی کی اور طالبان مخالف لرائی کو دہستگردی کے خلاف جنگ قرار دیا، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا حامی بن کر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیاتو ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ساتھ بالخصوص افغانستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع کے ساتھ خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع بھی دہشتگردی کی لپیٹ میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک طویل عرصے تک پاکستان اور پاکستانی دہشتگردوں کے نشانے پر رہے۔
گذشتہ دو دہائیوں کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے بھی کم وسائل کے باوجود گراں قدر قربانیاں دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جب بھی خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کا ذکر کیا جاتا ہے تو ڈیرہ اسماعیل خان بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج عنائیت اللہ ٹائیگر کا نام ہمت، حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کی زندہ مثال کے طور پر سامنے آتا ہے۔
21 سال کے کیریئر کے دوران عنایت اللہ ٹائیگر مختلف نوعیت کے 3 ہزار سے زائد بموں، خود کش جیکٹس ، راکٹ لانچرز، دستی بموں اور دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا چکے ہیں۔
اپنے کیریئر کے دوران عنایت اللہ ٹائیگر ہمیشہ سے ہی شرپسندوں کے نشانے پر رہے اور متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔
2012 میں پیش آنے والے ایک حادثہ کے دوران عنایت اللہ ٹائیگر کا بایاں بازو بری طرح متاثر ہوا جبکہ سال 2014 کے دوران ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں عنایت اللہ ٹائیگر کی ٹانگ کٹ گئی مگر عنایت اللہ ٹائیگر عزم و ہمت کے ساتھ مصنوعی ٹانگ کے ساتھ آج بھی اپنے ہم وطنوں کی جانوں کے تحفظ میں پیش پیش رہتے ہیں۔
۔
سال 2014 میں شدید زخمی ہونے کے باوجود عنایت اللہ ٹائیگر نے کبھی اپنی مصنوعی ٹانگ کو فرض کی ادائیگی میں آڑے نہیں آنے دیا اور صحت مند ہوتے ہی دو مہینے کی سخت فزیکل ٹریننگ کے بعد دوبارہ ناصرف بم ڈسپوزل سکواڈ جائن کیا بلکہ سال 2014 سے اب تک 82 بم ناکارہ بنا چکے ہیں۔
عنایت اللہ ٹائیگر لگن، تجربے اور مہارت کے باعث خیبر پختونخوا پولیس میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، عنایت ٹائیگر کو مخصوص صورتحال کے پیش نظر نہ صرف خیبر پختونخوا کے سرکاری و نجی اداروں اور یونیورسٹیز میں لیکچرز کے لئے مدعو کیا جاتا ہے بلکہ دیگر صوبوں میں بھی بم ڈسپوزل اہلکار عنایت اللہ ٹائیگر کے تجربے سے مستفید ہو رہے ہیں۔
ملک وقوم کی عظیم خدمات کے اعتراف میں عنایت اللہ ٹائیگر کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پانچ لاکھ روپے نقد جبکہ حکومت کی طرف سے صدارتی تمغہ شجاعت سےبھی نوازا گیا تاہم عنایت اللہ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ ہم وطنوں کی طرف سے ملنے والی محبت، دعائیں اور پیار اس کے لئے سرمایہ حیات کی حیثیت رکھتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مستنصر بلوچ کے کالمز
-
ماحول دوست راوی سٹی منصوبے کی تکمیل دور حاضر کی اہم ترین ضرورت
پیر 31 جنوری 2022
-
روٹھے منائیں ،قربانیوں کونہ بھلائیں
منگل 7 دسمبر 2021
-
جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور تعمیر وترقی میں ایف سی سائوتھ کا مثالی کردار
منگل 26 اکتوبر 2021
-
جنگلات کی افادیت اور رکھ جھوک جنگل منصوبہ
جمعرات 26 اگست 2021
-
معاشی مسائل کا حل، قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ گھریلو صنعتوں کا فروغ ناگزیر
پیر 16 اگست 2021
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا نمایاں کردار۔۔۔
منگل 3 اگست 2021
-
شہر لاہور کی تبدیلی کا سفر
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل سکواڈ کا قابل فخر سپاہی، عنایت اللہ ٹائیگر
منگل 13 جولائی 2021
مستنصر بلوچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.