
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- مستنصر بلوچ
- دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا نمایاں کردار۔۔۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا نمایاں کردار۔۔۔
منگل 3 اگست 2021

مستنصر بلوچ
(جاری ہے)
مجموعی طور پر 17 سو سے زائد افسر اور جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
جن میں 01 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل، 02 ڈی آئی جیز، 05 ایس پیز،20 ڈی ایس پیز، 22 انسپکٹرز، 103 سب انسپکٹرز، 124 اے ایس آئیز، 135 ہیڈ کانسٹیبلز اور 1099 کانسٹیبلز شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی شہادتوں کا ذکر کیا جائے تو صوبائی دارلحکومت پشاور کی پولیس کو باقی تمام اضلاع پر برتری حاصل ہے۔ پشاور پولیس کے 451 افسروں اور جوانوں نے مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس صفت غیور، ڈی آئی جی ملک سعد اور ڈی آئی جی عابد علی خیبر پختونخوا پولیس کے وہ قابل فخر سپوت ہیں جنہوں نے پشاور کے مختلف علاقوں میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔ اسی طرح صوبے کے انتہائی جنوب میں واقع اور جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان بھی دہشتگردوں کے خاص نشانے پر رہا ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے 170 افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں ایس پی اعجاز احمد لنگڑیال اور ایس پی رجب علی بھی شامل ہیں۔ ایک وقت تھا جب دہشتگردی کے باعث سوات کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی تھی مگر پاک فوج کے ساتھ سوات پولیس نے انتہائی جانفشانی سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے اور آج سوات دوبارہ امن کی وادی بن چکی ہے۔ سوات میں قیام امن کے لئے پولیس کے 132 اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں اور آج ہزاروں کی تعداد میں سیاح ایک پرامن سوات میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ایک وقت تھا جب دہشتگردی کے باعث سوات کے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی تھی مگر پاک فوج کے ساتھ سوات پولیس نے انتہائی جانفشانی سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے اور آج سوات دوبارہ امن کی وادی بن چکی ہے۔ سوات میں قیام امن کے لئے پولیس کے 132 اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں اور آج ہزاروں کی تعداد میں سیاح ایک پرامن سوات میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی فہرست خاصی طویل ہے، چارسدہ میں 75، نوشہرہ میں 36، مردان میں 110، کوہاٹ میں 81، صوابی میں 48، کرک میں 18، ایبٹ آباد میں 13، ہری پور میں 10، مانسہرہ میں 35، بٹگرام میں 8، کوہستان میں 4، تورغر میں 5، بنوں میں 158، لکی مروت میں 44، ٹانک میں 31، شانگلہ میں 27، بونیر میں 27، لوئر دیر میں ایس پی خورشید خان سمیت 43، اپر دیر 32 اور چترال میں 11 اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ کے طویل اور مشکل ترین مراحل خیبر پختونخوا پولیس کے ساتھ عام شہریوں کے لئے بھی کبھی آسان نہ تھے، خیبر پختونخوا کے ہزاروں شہری بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی کی دوسری وارداتوں کا نشانہ بنے تاہم خیبر پختونخوا پولیس اور عام شہریوں نے ملکر ہمیشہ دہشتگردوں کو شکست دی اور آج خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں امن بحال ہو چکا ہے، ایک طرف جہاں سوات اور قبائلی اضلاع میں بچیوں کی تعلیمی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں تو وہیں چترال سے لیکر وزیرستان تک روایتی اور ثقافتی تہواروں میں بھی لوگ بھرپور انداز میں شریک ہورہے ہیں۔ خوشی اور امن کی یہ نوید ان ہزاروں شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کو ہمیشہ مقدم جانا۔ اب موقع ہے کہ ہم سب اپنے اپنے طور پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر شہداء کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مستنصر بلوچ کے کالمز
-
ماحول دوست راوی سٹی منصوبے کی تکمیل دور حاضر کی اہم ترین ضرورت
پیر 31 جنوری 2022
-
روٹھے منائیں ،قربانیوں کونہ بھلائیں
منگل 7 دسمبر 2021
-
جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور تعمیر وترقی میں ایف سی سائوتھ کا مثالی کردار
منگل 26 اکتوبر 2021
-
جنگلات کی افادیت اور رکھ جھوک جنگل منصوبہ
جمعرات 26 اگست 2021
-
معاشی مسائل کا حل، قدرتی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے ساتھ گھریلو صنعتوں کا فروغ ناگزیر
پیر 16 اگست 2021
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کا نمایاں کردار۔۔۔
منگل 3 اگست 2021
-
شہر لاہور کی تبدیلی کا سفر
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل سکواڈ کا قابل فخر سپاہی، عنایت اللہ ٹائیگر
منگل 13 جولائی 2021
مستنصر بلوچ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.