
27 فروری، پس منظر اور پیش منظر
ہفتہ 27 فروری 2021

پروفیسرخورشید اختر
(جاری ہے)
یہ سن 1954ءکا واقعہ ہے کہ بھارتی صدر راجندر پرساد نے صدارتی فیصلے کے تحت بھارت کے آئین میں آرٹیکل 35 اے کو شامل کیا ، جو بھارتی وزیراعظم جوال لعل نہرو اور کشمیری لیڈر شیخ عبداللہ کے درمیان مذاکرات میں طے پایا تھا، اس شق کے تحت 1921ء کے قانون کو قائم رکھا گیا تھا، اس موقع پر نہرو نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"اتفاق رائے کے مطابق کشمیر کی اسمبلی کو ریاست کے مستقل شہری حقوق اور مراعات کی تعریف کرنے کا اختیار ھو گا، خصوصاً جائیداد کی خرید، سرکاری ملازمتوں اور اس نوعیت کے دیگر معاملات"
اس پس منظر کے باوجود بھارت کی مختلف حکومتوں نے کشمیری عوام پر اپنا تسلط جمانے کے لیے اپنی سیاسی جماعتوں کو کشمیر میں انتخابات کی دوڑ میں شامل کیا، کشمیر عوام کی دو تہائی اکثریت ان انتخابات کو مسترد کرتی رہی ہے، گانگریس ہو یا بھارتیہ جنتا پارٹی، اپنے حمایتیوں کے ذریعے کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کیے رکھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے باوجود وہ آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم نہیں کر سکے، بھارت کے ساتھ شیخ عبداللہ، فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کی وفاداریوں کے باوجود کشمیر کی آئینی حیثیت چھیڑنے کی ھمت نہیں ہوئی، گورنر راج نافذ کیے، کشمیر ھائی کورٹ سے بھی مدد لی گئی ، سب سے زیادہ کوشش بی جے پی کی انتہا پسندانہ نظریات کے ذریعے ہوئی 2014ء کے انتخابات میں بھی بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر سے اپنے نمائندے کھڑے کیے ، ناکامی کی وجہ سے وہ اپنے منشور اور نظریات کو نافذ نہیں کر سکی، بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے 2014ء میں اپنے منشور میں اعلان کیا تھا کہ ھم ھندوستان کو صرف ھندو کی نظر سے دیکھیں گے اور یہی ہمارا ووٹ بینک ھو گا، منشور کے اھم نکات میں آرٹیکل 370,اور 35 اے کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر اور اقلیتوں کے لیے الگ قانون شامل تھے، جس کے عملی نفاذ میں دو تہائی اکثریت آڑے آ گئی، اسی نظریہ کو بی جے پی ، نریندر مودی نے 2019ء کے الیکشن میں زیادہ کیش کروایا، پلوامہ میں اپنے ہی فوجیوں کو ہلاک کروا کر پاکستان کے خلاف واویلا کیا، پوری انتخابی مہم اسی ایجنڈے پر چلائی، ارنب سوامی مشہور بھارتی اینکر نے پلوامہ اور فالس فلیگ آپریشن سے پردہ اٹھایا ہے، سیکولر بھارت کے خلاف منظم حکمت عملی بی جے پی شروع دن سے اپنائے ہوئے تھی جس کو 2019ء کا الیکشن جیتنے کے فوری بعد 5 اگست کو پارلیمنٹ کے ذریعے خصوصی آئینی شکوں 370 اور 35 اے کو ختم کیا، یہی نہیں بلکہ کشمیر میں مزاحمت پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے علاقے بالاکوٹ کے درختوں اور کوے کو بھی نشانہ بنایا، جواب میں پاکستان کے شاہینوں نے "سرپرائز" اٹیک کر کے ایس یو 30 اور بھارتی مگ طیارے مار گرائے،ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا، امن کی خاطر رہا بھی کیا، افسوس ناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں کشمیر پر سیاست کرنے والے 2014ءکے بھارتی الیکشن ھوں یا 2019ءکے، کوئی سیاسی جماعت اور رہنما نہیں بولا، صرف عمران خان نے عالمی سطح پر مودی کو انتہا پسند، جارح، اور فاشسٹ حکمران ثابت کیا، آج کئی سیاستدان الزام تلاشی تو کر رہے ہیں بلکہ پانچ فروری کو مظفرآباد میں بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی، مگر 2014 ء سے 2018ء تک بالکل خاموش رہے آخرکیوں؟ کیا کشمیر صرف سیاست کے لیے رہ گیا ھے ؟آج کشمیر کی ابادی تبدیل کرنے کے لیے لاکھوں ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں ، عوام اور کشمیری قیادت محکوم ھے بدقسمتی سے یہاں صرف سیاست ہو رہی ہے، شاہینوں نے 27 فروری کو بھارت کو ایسی مات دی کہ وہ اب رافیل طیارے خریدنے کے بعد ارجن ٹینکوں کے انبار لگا رہا ہے، یہ یاد رہے کہ پاکستانی انجینئرز نے میراج طیاروں کی اور ھالنگ اور جے ایف تھنڈر لڑاکا طیاروں سے 27 فروری کو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکت دے ڈالی ہے، خالد، ضرار، شاہین اور غوری بھی تیار کھڑے ہیں، امن کا راستہ چنیں گے تو خطے کا مستقبل شاندار ھو سکتا ھے ورنہ جنگ تو پھر جنگ ھے کوئی بھی نتیجہ نکل سکتا ہے۔27 فروری کاسر پرائیز یاد رکھنا چاہیے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسرخورشید اختر کے کالمز
-
مہنگائی کس کا ، کیا قصور ہے؟
جمعرات 17 فروری 2022
-
تحریک عدم اعتماد۔۔۔سیاست یا مزاحمت!
منگل 15 فروری 2022
-
لتا۔۔۔سات دہائیوں اور سات سروں کا سفر!!
منگل 8 فروری 2022
-
نیٹو ، نان نیٹو اتحادی اور اب قطر!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
نظام بدلنے والے کہاں ہیں؟
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
یوکرین، یورپ میں بڑھتی سرد اور گرم جنگ!!
جمعہ 28 جنوری 2022
-
بھارت کی مسلم دشمنی اور نسل پرستی
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کیا عثمان بزدار نے حیران نہیں کیا؟
جمعہ 21 جنوری 2022
پروفیسرخورشید اختر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.