بھارت کا مسلم دشمنی رویہ

جمعرات 12 دسمبر 2019

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

بھارتی لوک سھبا میں غیر تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا منتازع بل کثرت رائے سے منظورکرلیا گیاقانون کے مطابق مسلمانوں کے علاوہ مسیحی سکھ پارسی بودھ جین ہندوعقائد رکھنے والوں کو بھارت کی شہریت ملے گی جس پر بھارت کی اپوزیشن شدید احتجاج اور ہنگامہ بھی کیا ہے اوربھارت میں اس منتازع بل پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے مودی سرکار کا مسلمان دشمنی کا یہ بھی واضح ثبوت ہے اس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ایک طرف مودی سرکار مسلم دشمنی کا رویہ اپناتی آ رہی ہے اور عالمی سطح ُپر اپنے آپ کو جمہوریت کی بڑی علمدار کے طور پر منواتی آ رہی ہے مودی سرکار کے اقدامات سے عالمی قوتیں بھی باخبر ہیں اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کے ساتھ کشمیریوں کو چارماہ سے زائد گھروں میں بند رکھنے کے ساتھ ان پر شرمناک حد تک انسانیت کے حقوق کی پائمالی انٹرنیت کی بندش بیماروں کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنا عزت لوٹنے تشددلوٹ مار قتل وغارت سمیت دیگر بندشیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑنے کے واقعات دنیا بھر کے پریس الیکٹرونک میڈیا بھی رپورٹ کرتا آرہا ہے مسلم دشمنی کا اختتام یہاں پر ہی نہیں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ اور بھارت میں مسلمانوں پر بی جے پی کے حملے سمیت ہر سطح ُپر مسلم دشمنی اپنانا جمہورت کا ڈھونگ رچانے والے بھارت کا اصل چہرہ ہے مودی سرکار آئیندہ الیکشن کی تیاریاں بھی مسلم دشمنی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر بھی عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں اور بھارت کو اس قدر کھلی چھٹی وہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑئے اس کو پوچھے والا کوئی بھی نہیں پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا مگر بھارت اس کے بر عکس سر گرم عمل ہے کشمیر ستر سالوں سے آگ میں جلتا آرہا ہے آزادی کی خاطر ہزاروں آزادی کے متوالے شہید ہوگئے کشمیریوں نے مالی جانی قربانیاں دینے کا سات دہائیوں سے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے چار ماہ سے تو بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر ظلم وستم تشدد خون خرابے کی انتہا کر رکھی ہے مگر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکا آزادی کشمیر کے جیالوں نے اپنے خون سے جو تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے بھوک پیاس تشدد بھی ان کے جذبہ ٹھنڈا نہیں کر سکا اور کشمیریوں کا آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ان کو آزادی دلا ئے گا بھارت سرکار کی مسلم کش اور مسلم دشمنی عالمی قوتوں اور اسلامی ممالک کے سامنے بھی ہیں مگر کسی کو ٹس سے مس تک نہیں یہ ایک ایسا المیہ ہے مسلم اقوام کو سوچنا چاہیے اور موجودہ حکومت کو بھر انداز میں اپنی خارجہ پالیسی کو بروٴئے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر بھارت کے چہرے کا بے نقاب کرنے اور دنیائے کے ممالک تک مسلم دشمنی سے آگاہ رکھنے سمیت ان ممالک کی ہمدریاں لینے اور بھارتی پراپیگنڈا کو ملیا میٹ کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کو آزادی دلانے کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل کر کے بھارت کو بے نقاب کرنے اور عالمی قوتوں سمیت اسلامی ممالک کی رائے ہموار حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ان پر واضح جائے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور بھارت کا مسلم دشمنی رویہ کیوں ہے پاکستان کے عوام افواج پاک اور تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر اور دنیاکی مانی ہوئی افواج ہوتے ہوئے بھی پاکستان امن کی بات کرتا ہے بھارت کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے ماضی گواہ ہے ہم زندہ قوم ہیں وقت آنے پر بھارت کی ہر للکار پر منہ توڑ جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں بھارت کو سوچنا چاہیے بھارت کے اندر بھی کروڑں مسلمان ہیں ان کے حقوق کو سلب کرنا انسانی حقوق کی بد ترین پائمالی ہے اور جمہورت کا دعوے دار بنے کیلئے اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے پڑتے ہیں مودی سرکار مسلم دشمنی سے باز آجائے مسلمانوں کا ماضی اور تاریخ شہادتوں اور کامیابیوں سے بھرا ہو ہے اس کو تو انسانی حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے موجودہ حالات کو دیکھا جائے تو یہ دہشت گردی ہے ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :