کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اورمودی کی مسلم دشمنی

پیر 3 فروری 2020

Riaz Ahmad Shaheen

ریاض احمد شاہین

پانچ فروری کو پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے ایک طرف مودی سرکار مسلم دشمنی کا رویہ اپناتی آ رہی ہے اور عالمی سطح ُپر اپنے آپ کو جمہوریت کی بڑی علمدار کے طور پر منواتی آ رہی ہے مودی سرکار کے اقدامات سے عالمی قوتیں بھی باخبر ہیں اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کے ساتھ کشمیریوں کو کئی ماہ سے زائد گھروں میں بند رکھنے کے ساتھ ان پر شرمناک حد تک انسانیت کے حقوق کی پائمالی انٹرنیت کی بندش بیماروں کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنا عزت لوٹنے تشددلوٹ مار قتل وغارت سمیت دیگر بندشیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑنے کے واقعات دنیا بھر کے پریس الیکٹرونک میڈیا بھی رپورٹ کرتا آرہا ہے مسلم دشمنی کا اختتام یہاں پر ہی نہیں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ اور بھارت میں مسلمانوں پر بی جے پی کے حملے سمیت ہر سطح ُپر مسلم دشمنی اپنانا جمہورت کا ڈھونگ رچانے والے بھارت کا اصل چہرہ ہے مودی سرکار آئیندہ الیکشن کی تیاریاں بھی مسلم دشمنی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر بھی عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں اور بھارت کو اس قدر کھلی چھٹی وہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑئے اس کو پوچھے والا کوئی بھی نہیں پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا مگر بھارت اس کے بر عکس سر گرم عمل ہے کشمیر ستر سالوں سے آگ میں جلتا آرہا ہے آزادی کی خاطر ہزاروں آزادی کے متوالے شہید ہوگئے کشمیریوں نے مالی جانی قربانیاں دینے کا سات دہائیوں سے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے چار ماہ سے تو بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر ظلم وستم تشدد خون خرابے کی انتہا کر رکھی ہے مگر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکا آزادی کشمیر کے جیالوں نے اپنے خون سے جو تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے بھوک پیاس تشدد بھی ان کے جذبہ ٹھنڈا نہیں کر سکا اور کشمیریوں کا آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ان کو آزادی دلا ئے گا بھارت سرکار کی مسلم کش اور مسلم دشمنی عالمی قوتوں اور اسلامی ممالک کے سامنے بھی ہیں مگر کسی کو ٹس سے مس تک نہیں یہ ایک ایسا المیہ ہے مسلم اقوام کو سوچنا چاہیے اور موجودہ حکومت کو بھر انداز میں اپنی خارجہ پالیسی کو بروٴئے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر بھارت کے چہرے کا بے نقاب کرنے اور دنیائے کے ممالک تک مسلم دشمنی سے آگاہ رکھنے سمیت ان ممالک کی ہمدریاں لینے اور بھارتی پراپیگنڈا کو ملیا میٹ کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کو آزادی دلانے کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل کر کے بھارت کو بے نقاب کرنے اور عالمی قوتوں سمیت اسلامی ممالک کی رائے ہموار حاصل کرنے کی ضرورت ہے پاکستان اپنے کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ یو م یکجہتی منانا رہا ہے کشمیری نہتوں پر بھرتی افواج کے ظلم ستم پر جس قدر اھتجاج کیا جائے کم ہے مگر ہمیں پہلے یہ بھی سوچنا چاہیے لاکھوں جانی مالی قربانیوں کے بعداسلامیہ جمہوریہ پاکستان دنیا کے نقشہ پر آ زاد ملک نمودار ہوا بانی پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں آ زادی کا سفر شروع ہوا مگر بہت مختصر عرصہ میں ہمارے قائد کا سایہ اٹھ گیا ان کی وفات سے چند سال بعد ہی قوم طبقات میں بٹنا شروع ہو گئی اور آ زادی کی سانسوں پر طاقتوروں برجمان ہوتے گئے طاقت وروں کے درمیان فکر اقتدار اور عام طبقہ فکر معاش میں لگ گیا اورقوم انگریز سے آ زادی کے بعد مخصوص خاندانوں کے زیر سایہ سانس لینے لگی اقتدار کی فکر نے قائداعظم کے پاکستان کو دو ٹکڑوں تقسیم کر کے رکھ دیا اور پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ہم قائداعظم کے پاکستان کو مکمل طور قائم نہ رکھ سکے اقتدار نے پاکستان کو تقسیم کر کے رکھ دیا پاکستان کے قیام کیلئے جن خاندانوں کے لاکھوں افراد کو ان کی نظروں کے سامنے بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا ہماری ماوں بہنوں کی عزتوں کو پائمال کیا گیا ان کے کمسن بچوں کو ان کے سامنے کاٹا گیا ان کی مال جان کی قربانیوں اور ان کے خاندانوں کی تقسیم اور قربانیوں کو دیکھا جائے قائداعظم سمیت آ زادی کے متوالوں اور شہیدوں کی روحیں یہ سوال کرتی ہوں گی کیا یہ ہی ہماری قربانیوں کا صلہ تھا اور آج تک نیچے سے اوپر تک طاقت ور طبقہ کے درمیان اقتدار کی جیت کی فکر ہی دیکھائی دیتی ہے جبکہ پوری قوم کو ان مخصوص خاندانوں نے جکڑرکھا بلدیات سے لیکر اوپر تک اور ہر شعبہ زندگی میں ان کا اثرورسوغ غالب چلا آ رہا ہے اور قوم معاش کی فکر میں رات دن سوچ و غوراپنی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے انتہائی دکھ کی بات ہے ہم کشمیر کو آ زاد کروانے کیلئے بھی پون صدی میں جس قدر کرنا چاہیے تھا نہ کر سکے اور آ دھا ملک گنوا بیٹھے اور بھات شیر بنا بیٹھا کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں پھر بھی کشمیر یوں کے منہ سے پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اور کشمیری بہن بھائیوں بڑوں چھوٹوں کی شہادتیں معمول بنی ہوئی ہیں آزادی کے متوالوں نے آ زادی کی تاریخ خون سے رقم کرتے آ رہے ہیں ان کا جوش و جذبہ غلامی کی زنجیروں کو آخر توڑنے میں کامیاب ہو جائے گا انشااللہ پانچ فروری کو پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کا دن منا رہے ہیں پاکستان کا بچہ بچہ اور پوری قوم اپنے کشمیریوں کی جدوجہد آ زادی میں ان کے ساتھ دل و جان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اظہار یکجہتی کرنے کا سلسلہ سالوں سے جاری ہے فوج سے لیکر حکومت اور عوام ایک پیج پر یکجا ہیں سیاسی اختلافات سے ہٹ کر تما م سیاسی جماعتیں اور دینی جماعتیں اس مسئلہ پر کشمیریوں کاساتھ دیتی آ رہی ہیں اور قوم فکر معاش کے باوجود بھی کشمیر کے مسئلہ پر اپنے بھائیوں پر بھارتی درندگی ظلم وستم پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے مگر عالمی سطح ُپر کشمیر کے مسئلہ کو پیش کرنے کی جس قدر ضرورت ہے اس قدر نہیں سکا اتنے اسلامی ممالک اور دوست ممالک ہوں ان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ہماری کوشش ہونی چاہیے تھی نہیں ہو سکی اور پون صدی سے کشمیریوں پر ظالموں کے ظلم کی بارش جاری ہے عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنا میڈیا اور حکومتوں کا ہی بڑا کردار ہوتا ہے جب عوام کی بھر پور حمایت بھی حاصل ہو تو اس مسئلہ کو ہر فورم پر اجاگر کیا جانا چاہیییہ ہی کشمیریوں اور پاکستان بھر کی آواز ہے پانچ فروری کو ان سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے جہاں قوم مکمل ہڑتال کرے گی سیمنار جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور کشیریوں کی آ زادی کیلئے اللہ تعالے سے دعائیں مانگی جائیں گی اور کشمیر ی شہیدوں اور جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائیں گے حکومت اور قوم کو ان کی آواز کو عالمی سطح ُپرہر فورم میں ان کی آ زادی کی آ واز اور ان پر بھارتی مظالم کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پرنٹ الیکٹرونک میڈیا شوشل میڈیا کو بھی اپنی مہم تیزسے تیز تر کر دینی چاہیے اقوم متحدہ میں بار بار کشمیر کے مسئلہ کو پیش کرنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عہد کر لینا چاہیے یہ ہی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہو گا اور اقوام عالم کی توجہ ان محکوم کشمیریوں کو آ زاد کروانے کی جانب دلانے کے عمل کو اور دگر اقوام کا ساتھ لینے کی پالیسی پر توجہ دی جائے بھارتیوں کے مظالم کے جانب بھی اقوام عالم کی توجہ دلانے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رہے یہ کام ہمیں فکر اقتدار معاش سے ہٹ کر قائداعظم سمیت آ زادی پاکستان کے شہیدوں کے دکھوں کو دور کرنے کیلئے آزادی کشمیر کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ایک طرف مودی سرکار مسلم دشمنی کا رویہ اپناتی آ رہی ہے اور عالمی سطح ُپر اپنے آپ کو جمہوریت کی بڑی علمدار کے طور پر منواتی آ رہی ہے مودی سرکار کے اقدامات سے عالمی قوتیں بھی باخبر ہیں اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں شامل کرنے کے ساتھ کشمیریوں کو چارماہ سے زائد گھروں میں بند رکھنے کے ساتھ ان پر شرمناک حد تک انسانیت کے حقوق کی پائمالی انٹرنیت کی بندش بیماروں کو علاج کی سہولت سے محروم رکھنا عزت لوٹنے تشددلوٹ مار قتل وغارت سمیت دیگر بندشیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑنے کے واقعات دنیا بھر کے پریس الیکٹرونک میڈیا بھی رپورٹ کرتا آرہا ہے مسلم دشمنی کا اختتام یہاں پر ہی نہیں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ اور بھارت میں مسلمانوں پر بی جے پی کے حملے سمیت ہر سطح ُپر مسلم دشمنی اپنانا جمہورت کا ڈھونگ رچانے والے بھارت کا اصل چہرہ ہے مودی سرکار آئیندہ الیکشن کی تیاریاں بھی مسلم دشمنی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ سب کچھ دیکھ کر بھی عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں اور بھارت کو اس قدر کھلی چھٹی وہ انسانی حقوق کی دھجیاں اڑئے اس کو پوچھے والا کوئی بھی نہیں پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا مگر بھارت اس کے بر عکس سر گرم عمل ہے کشمیر ستر سالوں سے آگ میں جلتا آرہا ہے آزادی کی خاطر ہزاروں آزادی کے متوالے شہید ہوگئے کشمیریوں نے مالی جانی قربانیاں دینے کا سات دہائیوں سے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے چار ماہ سے تو بھارتی درندوں نے کشمیریوں پر ظلم وستم تشدد خون خرابے کی انتہا کر رکھی ہے مگر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکا آزادی کشمیر کے جیالوں نے اپنے خون سے جو تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے بھوک پیاس تشدد بھی ان کے جذبہ ٹھنڈا نہیں کر سکا اور کشمیریوں کا آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ان کو آزادی دلا ئے گا بھارت سرکار کی مسلم کش اور مسلم دشمنی عالمی قوتوں اور اسلامی ممالک کے سامنے بھی ہیں مگر کسی کو ٹس سے مس تک نہیں یہ ایک ایسا المیہ ہے مسلم اقوام کو سوچنا چاہیے اور موجودہ حکومت کو بھر انداز میں اپنی خارجہ پالیسی کو بروٴئے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر بھارت کے چہرے کا بے نقاب کرنے اور دنیائے کے ممالک تک مسلم دشمنی سے آگاہ رکھنے سمیت ان ممالک کی ہمدریاں لینے اور بھارتی پراپیگنڈا کو ملیا میٹ کرنے میں اپنا کردار جاری رکھنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کو آزادی دلانے کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل کر کے بھارت کو بے نقاب کرنے اور عالمی قوتوں سمیت اسلامی ممالک کی رائے ہموار حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔


ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :