
آلودگی ایک خاموش قاتل
بدھ 27 نومبر 2019

سلمان احمد قریشی
(جاری ہے)
قارئین کرام! وزیر اعظم نے بہت جامع خطاب کیا۔
’ ووٹ کو عزت دینی ہے بس‘۔۔لاہور کے سیاسی فیصلے پر سر تسلیم خم۔
ستم ظریفی حکومتیں تبدیل ہو بھی جائیں ہماری سیاست کا چلن ہے کہ الزامات پچھلی حکومت پر ڈال دو عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔گزشتہ چند سالوں سے لاہور اور گرد و نواح میں موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آج سموگ یعنی گرد آلودہ دھند سے لاہور اور گردونواح کے اضلاع کے ہر شہری کو خطرہ لاحق ہے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مسئلے کی سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک دو دن کیلئے لاہورشہر کے تمام سکول بند کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم بھول گئے گجرانوالہ، شیخو پورہ، اوکاڑہ قصور کے بچے بھی سموگ سے اتنے ہی متاثر ہوتے ہیں جتنے لاہور میں زیر تعلیم۔ پاکستان میں سموگ کو میڈ ان انڈیا بھی کہا گیا، ماہرین اور کچھ عوامی حلقوں کی جانب سے یہ تنقید بھی سامنے آئی کہ حکومت پاکستان نے فضائی آلودگی سے متعلق ائیر کوالٹی انڈیکس کے پیمانے میں ردو بدل کی تا کہ فضائی آلودگی کی سطح کو حقیقت سے کم دکھایا جا سکے۔ ناقدین کے مطابق حکومت غلط اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے کر ان کی زندگیوں سے کھیلنا چاہتی ہے۔
چند دن کیلئے سکول بند، اینٹوں کے بھٹے بند، بارش سے صورتحال کچھ بہتر ہو گی۔ رت بدلے گی، بہار کی آمد کے ساتھ سموگ ختم۔ اگلے سال پھر سردی آئے گی اور سموگ۔ ماحول سے متعلق قوانین، پالیسیاں مختلف محکمے سر گرم، حکومتی عہدیداران کے بیانات سب کچھ دوبارہ ہو گا۔ ہم کیسی قوم ہیں، ہم سیاسی طور پر کتنے بے شعور ہے کہ ہم ایک سال کے بعد بھی حکومت اور ذمہ داران سے یہ پوچھنے کی جسارت نہیں کرتے کہ ذمہ داران کا تعین بھی ہو چکا تھا، اور بہترین پروگرام بھی سامنے آئے، احکامات بھی جاری ہوئے ایک سال میں بہتری کیا آئی۔۔۔۔؟
گزشتہ سالوں سے ہدایات جاری ہوتی ہیں باہر کم سے کم نکلیں، دروازے اور کھڑکیاں ضرورت کے وقت کھولیں، ماسک، چشمے اور ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ سموگ ختم کرنے کیلئے سیمینار، واک، آگاہی مہم اور فوٹو سیشن یہ ہے سموگ سے بچنے کا رائج طریقہ۔ اب اس میں حکومت وقت کیا تبدیلی لاتی ہے اور واقعی ہی پاکستان کا ماحو ل بہتر ہوتا ہے آنے والے چند سالوں میں پتہ چلے جائے گا۔ فی الحال ہر مسئلے کا حل ہے جگت بازی۔۔۔۔ کے پی کے میں ایک ارب درخت کہاں لگے اور شجر کاری مہم کا کیا بنا کوئی مستند ڈیٹا دستیاب نہیں اور پاکستانیوں کو اس سے مستفید ہونے کی فرصت بھی نہیں۔ بس ہم تو خوش ہیں زندہ باد، مردہ باد، آوے ہی آوے، گو اور دیکھو دیکھو کون آیا۔ ہمارے مسائل کتنے سنگین ہیں اور حکومت کو اسکا کس حد تک ادراک ہے دیکھیں تو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ میرے پیارے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آگاہی مہم شروع کی کہ آئندہ چند برسوں میں پاکستان بوند بوند کو ترسے گا، چندہ مہم، اشتہارات، ڈیم کیلئے کوششیں یہاں تک کے خیمہ لگا کر ڈیم کی تعمیر تک پہرے کی باتیں۔ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ کہاں تک پہنچا میرے سابق چیف جسٹس آج کل کہاں خیمہ زن ہیں میں اپنی تمام معلومات کے باوجود لا علم ہوں۔
حکومت تبدیل ہوگئی،پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے والے چلے گئے۔ حکومت ہی سے نہیں علاج کیلئے ملک سے چلے گئے، اب تو تبدیلی سرکار ہے دیکھیں ماحول کیسے تبدیل ہوتا ہے۔۔؟وزیر ماحولیات زرتاج گل موسم کی تبدیلی کا کریڈٹ عمران خان کو دیں یا موسم کی سہانی رت کو زرتاج گل سے منصوب کیا جائے کوئی اعتراض نہیں یہ سیاست ہے چلتی رہے گئی مگر خدارا لاہور کی عوام کوصاف فضا میں سانس لینے کا حق دینے اور آلودہ ماحول کے خاتمے کیلئے کچھ کریں۔ میڈیا کا کردار بھی قابل غور ہے کراچی کے کوڑا کو لے کر کروڑوں پاکستانیو ں کی شناخت کراچی کو کچراچی قرار دیکر پرومو چلانے والا میڈیا لاہور اور پنجاب کی اس حالت زار پر خاموش ہے۔ کراچی کے کوڑے پر سیاست اور سیاسی ماحول بنانے کیلئے ایسا کردار کسی بھی طرح قابل ستائش نہیں۔کراچی کے کچرے اور کتوں کے کاٹنے سے جتنے انسان متاثر ہو رہے تو کیا پنجاب کے رہائشی ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ لیپ ٹاپ کے استعمال اور میٹرو بس، اورنج ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔ لاہور کے 70فیصد درخت کاٹنے والے آج اس تنقید کی زد میں کیوں نہیں جن کی غیر ذمہ دارانہ فیصلوں کے نتیجہ میں ماحول خراب ہوا۔قومی میڈیا پر لاہور اور پنجاب کو کتنا ائیر ٹائم ملتا ہے اور کراچی اور سندھ کے مسائل کتنے زیر بحث آتے ہیں۔ صرف ایک دن ہی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر ٹی وی دیکھیں تو سب کچھ سمجھنامشکل نہیں کہ چل کیا رہاہے۔۔۔۔۔؟
حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ ہوا کو صاف کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے جس پر سیاسی نقصان اور فائدے کی پروا کیے بغیر عمل کیا جائے۔ میڈ ان انڈیا آلودگی ایک طرف اندرونی زرائع پر بھی قابو پانے کیلئے انتظامات ضروری ہیں۔ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں، کوڑا جلایا جانا، صنعتی فضلاء، اینٹوں کے بھٹے، ایسی صنعتیں جو آلودگی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں یہ سب کچھ سموگ کی وجوہات ہیں۔ایک پالیسی کے تحت ایک دائرہ اختیار بنایا جائے کہ صوبائی حکومت آسانی سے عملی اقدامات کر سکے۔ سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے احتیاتی تدابیر، آگاہی کے ساتھ شجر کاری بہت ضروری ہے۔ ہمیں خود بھی ذمہ دار شہری بن کر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے افعال سے بچنا اور دوسروں کو بچانا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان احمد قریشی کے کالمز
-
گفتن نشتن برخاستن
ہفتہ 12 فروری 2022
-
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022
-
سیاحت کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت
بدھ 12 جنوری 2022
-
''پیغمبراسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں''
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
ڈیل،نو ڈیل صرف ڈھیل
بدھ 29 دسمبر 2021
-
''کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ملکی سیاست''
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
غیر مساوی ترقی اور سقوطِ ڈھاکہ
اتوار 19 دسمبر 2021
سلمان احمد قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.