
حکومت اور پی ڈی ایم کا کھیل
پیر 21 دسمبر 2020

ثوبیہ عمران
(جاری ہے)
اور دوسری طرف وزیراعظم ان جلسوں کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام اطمینان و سکون سے کرتے نظر آتے ہیں وعدے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب کا ایک ملین ڈالر کا مزید قرضہ چین کے تعاون سے سعودی عرب کو ادا کر دیا گیا سعودی عرب نے 2018 کے آخر میں پاکستان کو تین بلین ڈالر کا قرضہ دیا تھا لیکن متنازعہ علاقہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حکومت کے خلاف ورزیوں پر اسلام آباد کی طرف سے ریاست کی حمایت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کو قرض واپس کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس کی بنا پر پاکستان نے سعودی حکومت کو اب تک رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی میں ایک بلین ڈالر کا قرضہ دے دیا تھا اور ایک بلین ڈالر کا مزید ادا کر چکا ہے اور توّقع ہے کہ باقی ایک بلین ڈالر اگلے ماہ تک سعودی عرب کوادا کر ديۓ جائنگے۔ اس کے علاوہ زرمبادلہ کے میدان میں بھی کافی ترقی نظر آئی کورو نا جیسی صورتحال میں بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کے واضح آثار نظر آئے صنعتی پیداوار، غیر ملکی سرمایہ کاری، ترسیلات ذر، میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں گذشتہ پانچ ماہ میں پاکستان کو 12 ارب ڈالر سے زائد موصول ہو چکے ہیں جب کہ ماہ نومبر 2020 میں ایکسپورٹ میں اضافہ کا گزشتہ 10سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے نومبر 2020میں 12 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ کی گئی۔ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل مل کے کھل جانے کی صورت میں عوام کو روزگار ملا اور پاکستان کے کپڑے دنیا بھر میں ایکسپورٹ ہونے لگے ممکن ہے کہ پاکستان ٹیکسٹائل کے میدان میں انڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دے اس کے علاوہ پنک سالٹ جو انڈیا پاکستان سے کوڑیوں کے داموں خرید رہا تھا اور میڈ ان انڈیا کے ٹیگ لگا کر دنیا بھر سے اربوں کما کر فا ۂدہ اٹھا رہا تھا۔ اب پاکستان اسے میڈ ان پاکستان کے نام سے خود ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریکوڈک پہاڑ جو بلوچستان میں واقع ہے جسے سونے کا پہاڑ کہا جاتا ہے پاکستان کے اس پہاڑ پر بھی غیر ملکیوں کا راج رہا موجودہ حکومت نے بین الاقوامی عدالت میں اس کا مقدمہ لڑ کر اسے بھی پاکستان کے کنٹرول میں لے لیا اب اس کی مکمل نگرانی پاکستان کرے گا اس کے علاوہ کشمیر کے مقدمے کو پوری دنیا میں ہائی لائٹ کیا انڈیا کا گندا اور جھوٹا چہرہ پوری دنیا کو دکھایا بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ناموس رسالت کی مخالفت کی مذہب کے تحفظات کے لیے آوازۂیں اٹھائیں۔ انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان ہی پہنچایا ہے پاکستان کی معیشت، پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لیے انڈیا نے کوئی کسر نہیں چھوڑی انڈیا پاکستان کو خطّے کا دہشت گرد ملک قرار دینا چاہتا تھا وہ کہتے ہیں نہ کہ:
وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ثوبیہ عمران کے کالمز
-
ایک اور خودکشی
منگل 7 دسمبر 2021
-
اے نیا سال بتا تجھ میں نیا کیا ہے
جمعہ 8 جنوری 2021
-
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
بدھ 23 دسمبر 2020
-
حکومت اور پی ڈی ایم کا کھیل
پیر 21 دسمبر 2020
-
معذرت کے ساتھ
منگل 8 دسمبر 2020
-
پڑھنے میں دلچسپی نہ ہونے کی وجوہات
جمعرات 3 دسمبر 2020
ثوبیہ عمران کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.