
قیام پاکستان اور کشمیر
پیر 2 اگست 2021

وسیم اکرم
قیامِ پاکستان کو ابھی بمشکل دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ بھارت نے کشمیر پر حملہ کرکے پاکستان کو ایک ان چاہی جنگ میں دھکیل دیا جو اب تک جاری ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کشمیر بھی ہندوستان کی پانچ سو ساٹھ ریاستوں میں سے ایک تھا جنہیں آزادی کے بعد اپنی مرضی سے پاکستان یا پھر بھارت کے ساتھ شامل ہونا تھا۔ کشمیر کی سرحد چونکہ پاکستان سے ملتی ہے اور یہاں موجود مسلمانوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے لہذا کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق فطری تھا۔
(جاری ہے)
۔۔
لیکن ہوا کچھ یوں کہ کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر میں موجود پاکستان کی حمایت کرنے والے مسلمانوں کا قتل عام شروع کردیا۔
ہماری بدقسمتی یہ کہ اس وقت ہماری وسائل سے محروم فوج کے سربراہ برطانیہ سے تھے جنکا نام جنرل ڈگلس گریسی تھا۔ جس نے قائداعظم محمد علی جناح کے احکامات نہ مان کر بغاوت کی اور کشمیر میں بھارت کا مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ جب کشمیر میں بھارت نے اپنا قبضہ مضبوط کرلیا تو جنرل ڈگلس گریسی کو تب فوج بھیجنے پر کوئی اعتراض نہ تھا لیکن اب بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔
جنرل ڈگلس گریسی کی بغاوت کے باوجود پاک فوج نے گلگت اور آزاد کشمیر کا بھرپور دفاع کیا۔ جنگ ابھی جاری تھی کہ بھارت اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے گیا۔ اقوام متحدہ نے کشمیر میں استصواب رائے کی قرارداد منظور تو کی لیکن اس قرارداد میں ایک ناانصافی یہ کی کہ بھارت کی بجائے الٹا پاکستان کو کہا گیا کہ وہ کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے۔۔۔
قائداعظم محمد علی جناح نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا لیکن انکی وفات کے بعد وزیراعظم لیاقت علی خان نے اس قرارداد کے تحت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے جنوری 1949 کو اپنی فوج واپس بلا لی۔ ابھی ایک نو آزاد ریاست بےسروسامانی کی صورت میں حالت جنگ کے دوران اور کربھی کیا سکتی تھی۔ لیکن ستم ظریفی تو دیکھیں کہ آج بھی بھارت کی نو سے دس لاکھ فوج کشمیر میں موجود مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی ہوئی اور آج سے ایک ماہ کیلئے بھارت کو سلامتی کونسل کی صدارت بھی دے دی گئی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
وسیم اکرم کے کالمز
-
ایس ایس جی کمانڈوز
منگل 2 نومبر 2021
-
پاکستان، ترکی اور 2023
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
افغانستان کی فتح میں کس کا کیا کردار ہے؟
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پاک چین دوستی یا ایک دوسرے کی ضرورت؟
پیر 13 ستمبر 2021
-
زمین کے پھیپھڑے
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
وطن کی مٹی گواہ رہنا
بدھ 1 ستمبر 2021
-
اخلاق کیا ہے؟
بدھ 25 اگست 2021
-
مینارِ پاکستان اور بھوکے بھیڑیے
جمعہ 20 اگست 2021
وسیم اکرم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.